سیدّہ ، خیرالنساء ، اُم الائمۂ کرام

مادرِ آلِ محمد ، دُخترِ خیرالانام رشکِ مریم ، زوجۂ مولا علی ، ذی احتشام جملہ مستورات کی سردار ومخدومہ سلام السّلام اے نورِ عینِ سرورِ کون و مکاں بیٹے سردارانِ جنت، باپ فخرِِ دو جہاں قافلہ سالارِ عظمت آپ خاتونِ جناں عرش کو ہے ناز جس پر آپ کا ہے آستاں فاطمہ زھرا ہیں […]

جنابِ صدیق ؓکے ہماری فہم سے ارفع مقام بھی ہیں

نبی کی امت میں ہر قیادت کے تاابد وہ امام بھی ہیں عمل کا داعی یقیں کی منزل کرم کا چشمہ درِ سخاوت وہ سارے اصحاب میں درخشاں وہ سب کے ماہِ تمام بھی ہیں وہ آبروئے خلوص و ایثار و صدق و عشق و وفا و دانش پر انکی مدحت کے کب ہیں لائق […]

نانا تمہارے نبیوں کے سردار مجتبٰی

منقبت امام حسن مجتبٰی رضی اللہ عنہ نانا تمہارے نبیوں کے سردار مجتبٰی والد تمہارے حیدر کرار مجتبٰی سب جنتی جوانوں کے سردار مجتبٰی ہیں کاروانِ عشق کے سالار مجتبٰی بھائی تمہارے سید الشہداء ہیں بالیقین مادر تمہاری سب سے حیادار مجتبٰی جس شخص کے بھی دل میں ہے بغض معاویہ ہیں ایسے سارے لوگ […]

جو بشر مِصداقِ نَصِّ ثانئ اثنَین ہے

” عظمتِ جانشینِ سُلطانِ بحر و بَر سیّدنا صدیقِ اکبرؓ " جو بشر مِصداقِ نَصِّ ثانئ اثنَین ہے بِالیَقَیں وہ جانشینِ سَرورِ کونین ہے ہے مَیسر عالمِ برزخ میں بھی قُربِ نبی کیا محبت صادق و صدیقؓ کے مابین ہے انبیاؑء کے بعد ہے ، خیرُ البشر جس کا مقام وہ جبینِ اُصطِفا کی تاب […]

ضوفشاں ضو بار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

منبعِ انوار تیرا آستانہ گنج بخشؒ غمزدوں کی اشک شوئی کر رہا ہے رات دن کس قدر غمخوار تیرا آستانہ گنج بخشؒ تمکنت قائم ہے اس کی آج صدیوں بعد بھی حسن کا شہکار تیرا آستانہ گنج بخشؒ جان و دل کی راحتوں کا ہے مری سامان یہ دلبر و دلدار تیرا آستانہ گنج بخشؒ […]

قوتِ اُمت عمر رضی اللہ عنہ

آیۂ صدق و صفا، صاحبِ صولت عمرؓ نورِ عدالت عمرؓ، فخرِ خلافت عمرؓ بن کے مُرادِ رسول ، صاحبِ ایماں ہوئے! پاتے ہیں کس ڈھنگ سے دِین کی دولت عمرؓ خواہرِ حضرت عمرؓ لائقِ تحسین ہیں دِین میں داخل ہوئے اُن کی بدولت عمرؓ جرأتِ فاروقؓ پر دنگ تھے اعدائے دِیں سب سے کہا برملا، […]

اے مرے مولا ترے غم کی نشانی دیکھ کر

آہ اک دل سے نکل جاتی ہے پانی دیکھ کر رکھ دیا اس کو حصار بازوئے عباس میں شاہ دیں نے دین حق کی بے امانی دیکھ کر زینبِ دلگیر کا خطبہ سنو گے کس طرح ڈر گئے بے شیر کی تم بے زبانی دیکھ کر قبر میں میری بھی کاشف آئے تھے منکر نکیر […]

باغ حیدر کے مقابل کون ٹہرا سر سمیت

باغ حیدر کے مقابل کون ٹھہرا سر سمیت ہو گیا منظر سے غائب اپنے پس منظر سمیت وہ تو غیض مرتضی پر رحم غالب آگیا ورنہ اے جبریل کٹ جاتی زمیں شہپر سمیت پہلے سر انتر کا کاٹا پھر کیا مرحب پہ وار لاش مرحب کی گری لیکن سر انتر سمیت ہاتھ میں اک پھول […]

ہم کو جو اہل بیت کی مدحت کا شوق ہے

دنیا میں باغبانی جنت کا شوق ہے ذکر علی سے روحوں کی تطہیر بھی کریں جن کو فقط بدن کی طہارت کا شوق ہے میثم ثنا کے شوق میں پہنچے ہیں دار پر یہ شوق بھی عجیب قیامت کا شوق ہے عشق علی نے کر دیا یوں ہم کو بے نیاز دوزخ کا ڈر ہے […]

قریب مرگ تھا آئی علی علی کی صدا

حیات ساتھ میں لائی علی علی کی صدا دعائیں ماں کے لئے کیں بہت سر محشر وہاں پہ کام جو آئی علی علی کی صدا میں مر گیا تو مری قبر میں بھی گونج اٹھی کچھ ایسی دل میں سمائی علی علی کی صدا گھرے ہوئے ہوئے ہو مصیبت میں دل جلاتے ہو ذرا لگاؤں […]