سب دیکھتی ، سُنتی ہے مناجات وہ دہلیز
ہے بوسہ گہِ ارض و سماوات وہ دہلیز الطاف فزوں رکھتی ہے ، انعام فراواں مشتاقِ گدا ، قاسمِ خیرات وہ دہلیز حاجت سے سوا ، عرضِ تمنا سے بھی پہلے کرتی ہے بصد طَور عنایات وہ دہلیز کیوں مدح گرِ غیر ہو سائل درِ شہ کا صد شکر کہ ہے منبعِ نِعمات وہ دہلیز […]