عمر بھر بس یہ وطیرہ ہے بنائے رکھا

راہِ طیبہ پہ ان آنکھوں کو بچھائے رکھا حسنِ اخلاق سے، بے شبہ، مِرے آقا نے دشمن و دوست کو گرویدہ بنائے رکھا ان کے دامن سے جڑے ہیں تو کنارے پہ لگے یعنی آقا نے ہمیں پار لگائے رکھا دنیا والوں نے بجھانے کی بڑی کوشش کی ان کی رحمت نے دیا میرا جلائے […]

اندھیرے میں اُجالا آپ سے ہے

مرا ہر اک سہارا آپ سے ہے بھنور میں ہی وگرنہ رہتی ناؤ ملا اس کو کنارہ آپ سے ہے لیا جب نامِ آقا، جی اُٹھا ہے کہ ہر بیمار اچھا آپ سے ہے تھا شہروں میں فقط اک شہر یثرب مدینہ بھی مدینہ آپ سے ہے ملاتا ہے مکیں کو لا مکاں سے حقیقت […]

اندازہ کر کے دیکھیے اس کے مقام کا

کرتا ہے ورد جو کہ محمد کے نام کا دیکھا کریں گے ساقیِ کوثر کی رفعتیں یوں ہم کو اشتیاق ہے کوثر کے جام کا پھیلی ہوئی ہے روشنی جس سمت دیکھیے چھیڑا ہے کس نے ذکر مدینے کی شام کا سب انبیاء حضور کے پیچھے کھڑے ہوئے کیا مرتبہ ، مقام ہے اُن سے […]

مکین ہے جو سرِ لا مکاں سمجھتا ہے

مقام آپ کا کوئی کہاں سمجھتا ہے ہیں آپ منبع ء اخلاق مرجعء انوار یہ بات دوستو! سارا جہاں سمجھتا ہے وہی رہا ہے کڑی دھوپ سے سدا محفوظ جو دستِ مصطفے کو سائباں سمجھتا ہے مقامِ سدرا سے آگے مقام ہے اُن کا مقام اُن کا بھلا تُو کہاں سمجھتا ہے یہاں سمجھتے ہیں […]

اسی لئے تو ہے میرا سفر مدینے کا

مجھے بھی ہونا ہے جا کر شجر مدینے کا میں جان و دل سے ہوں احسان مند اُن سب کا سمجھتے ہیں جو مجھے بھی حجر مدینہ کا بکھیرتا ہے اجالے جو نور کے ہر سُو چمک دمک سے ہے اپنی قمر مدینہ کا مِلا ہے جو بھی، جِسے بھی، مِلا ہے حسبِ طلب میں […]

میں شوقِ دید سے لبریز دل لئے ہوئے ہوں

اور ایک عمر سے یہ مستقل لئے ہوئے ہوں یہ محو رہتا نہیں ذکرِ مصطفے میں اگر میں کوئی دل نہیں پتھر کی سل لئے ہوئے ہوں کبھی تو پھوٹے گی عشقِ رسول کی کونپل میں دل سی کِشت میں جو آب و گِل لیے ہوئے ہوں

زائرِ کوئے جناں آہستہ چل

دیکھ آیا ہے کہاں آہستہ چل جیسے جی چاہے جہاں میں گھوم پھر یہ مدینہ ہے یہاں آہستہ چل بارگاہِ ناز میں آہستہ بول ہو نہ سب کچھ رائیگاں آہستہ چل نقش پائے سرورِ کونین کی ہر طرف ہے کہکشاں آہستہ چل در پہ آیا ہوں بڑی مدّت کے بعد اے میری عمرِ رواں آہستہ […]

سرکار خطا کار ہوں رحمت کی نظر ہو

بخشش کا طلبگار ہوں رحمت کی نظر ہو ہر لمحہ تصوّر میں ہے سرکارِ مدینہ میں حاضرِ دربار ہوں رحمت کی نظر ہو فرقت میں شہا دل کو میرے چین نہیں ہے میں طالبِ دیدار ہوں رحمت کی نظر ہو آجائے کسی روز تو طیبہ سے بُلاوا ہر لمحہ میں تیار ہوں رحمت کی نظر […]

حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے

میں بے قرار تھا میرا قرار آپ سے ہے میری تو ہستی ہی کیا ہے میرے غریب نواز جو مل رہا ہے مجھے سارا پیار آپ سے ہے کہاں وہ ارضِ مدینہ کہاں میری ہستی یہ حاضری کا سبب بار بار آپ سے ہے سیاہ کار ہوں آقا بڑی ندامت ہے قسم خدا کی یہ […]

کھویا کھویا ہے دل ، ہونٹ چپ ، آنکھ نم ، ہیں مواجہ پہ ہم

کھویا کھویا ہے دل، ہونٹ چپ، آنکھ نم، ہیں مواجہ پہ ہم روبرو ان کے لایا ہے ان کا کرم، ہیں مواجہ پہ ہم لمحے لمحے پہ آیات کا نور نعت کا نور ہے نور افشاں درودی فضا دم بہ دم، ہیں مواجہ پہ ہم ایک کونے میں ہیں، سر جھکائے ہوئے، منہ چھپائے ہوئے […]