آئینوں میں ڈھلتے ہیں حجر آپ کے در پر

بنتے ہیں خزف ریزے گہر آپ کے در پر خالی ہی پڑا رہتا ہے اکثر مرا سینہ دل میرا کیے بیٹھا ہے گھر آپ کے در پر گم ہو تے ہیں جو وادیِ پندار و انا میں ملتی ہے انھیں اپنی خبر آپ کے در پر جو اہل بصیرت ہیں زمانے میں، سبھی کی ہر […]

ہر ایک سانس مری وقف ہے نبی کے لیے

اب اور چاہیے کیا مجھ کو زندگی کے لیے قبولیت کے شرف سے نواز دیں آقا یہ شعر میں نے کہے ہیں بس آپ ہی کے لیے نبی کی چشم بصیرت کا پوچھنا کیا ہے یہ کائنات ہے ذرہ جب اک ولی کے لیے میں راہ حق سے کبھی بھی بھٹک نہیں سکتا کہ نقش […]

جو خود آپ اپنا جواب ہے جو خود آپ اپنی مثال ہے

یہ کمال حسن کمال ہے وہ جمال ان کا جمال ہے ہے گماں کچھ ایسا کہ ضو فگن مرے دل میں شمع جمال ہے یہ مرے حضور کی یاد ہے کہ چراغ بزم خیال ہے کشش دیار مدینہ تو مجھے اپنی گود میں کھینچ لے مرا جذب عشق بکھر چکا مرا عزم شاہد حال ہے […]

میں تو جاکے مانگوں گا یہ دعا مدینے میں

میں تو جا کے مانگوں گا یہ دعا مدینے میں زندگی کی ہو جائے انتہا مدینے میں محو خواب راحت ہیں مصطفیٰ مدینے میں ہاں ذرا ادب سے چل اے ہوا مدینے میں گلستان طیبہ کی دلکشی کا کیا کہنا دیکھنی ہے جنت تو دیکھنا مدینے میں جس کی دیدہ زیبی پر رشک خلد کو […]

بحر تجلیات خدا کے حبیب ہیں

منجملۂ صفات خدا کے حبیب ہیں بزم تصورات سجاتا ہوں اس لیے جانِ تصورات خدا کے حبیب ہیں ہم عاصیوں سے دور خدا کا عذاب ہے مصروف التفات خدا کے حبیب ہیں تخلیق کائنات انہیں کے سبب ہوئی سرکار کائنات خدا کے حبیب ہیں دنیا میں کون ہے جو اُنہیں جانتا نہیں سرتاجِ شش جہات […]

جو روشن حلیمہ کا گھر دیکھتے ہیں

بفیض شہ بحر و بر دیکھتے ہیں بشر کہنے والے بشر دیکھتے ہیں مگر ان کو ہم عرش پر دیکھتے ہیں ہیں بکھرے ہوئے سارے عالم میں جلوے جہاں تک ہے جن کی نظر دیکھتے ہیں شب و روز امت کی بخشش کی خاطر شہ دیں کی آنکھوں کو تر دیکھتے ہیں ہم اپنے تصور […]

ذکر شاہ ھدیٰ ہے نعت رسول

حاصل مدعا ہے نعت رسول وہ صحابہ ہوں یا ہوں آل پاک سب نے اپنا لیا ہے نعت رسول دل پہ لکھا ہوا ہے نام نبی اور لب پر سدا ہے نعت رسول ہر مرض سے نجات کی خاطر نسخۂ کیمیا ہے نعت رسول میری کشتی کو خوف طوفاں کیا جب مری ناخدا ہے نعت […]

حق کے پروانو ! کرو روضۂ اطہر کا طواف

حق کے پروانو! کرو روضۂ اطہر کا طواف سب کی قسمت میں کہاں شہر منور کا طواف تجھ کو آنکھوں میں سمو لوں ترا دامن چوموں اے صبا! تونے کیا ہے درِ سرور کا طواف اِس تمنا پہ مجھے دار بھی زنداں بھی قبول کاش حاصل ہو مجھے کوئے پیمبر کا طواف خوش نصیبی ہے […]

مثل آئینۂ حیراں نظر آیا ہو گا

جس نے اللہ کے محبوب کو دیکھا ہو گا منزل اوج پہ قسمت کا ستارا ہو گا جس گھڑی گنبد خضرا کا نظارا ہو گا غیر بھی دیکھ کے کہتے تھے نبی کا بچپن تا ابد اس کا ہم انداز نہ پیدا ہو گا ہر طرف پھیل گئی شمع نبوت کی ضیا اب کہیں بھی […]

نازش عرش علیٰ نقش کف پا تیرا

مرکز دیدۂ جبریل ہے تلوا تیرا کون ہے وہ جو نہیں چاہنے والا تیرا فرش تا عرش ہے پھیلا ہوا حلقہ تیرا ختم ہوتی ہی نہیں خوشبوئے دیوار حطیم کچھ نہ کچھ جذب ہوا ہوگا پسینہ تیرا میری قسمت پہ کرے رشک ہر اک شاخ گلاب ہاتھ لگ جائے ذرا بھی جو پسینہ تیرا بن […]