ذی کرم ذی عطا آج کی رات ہے

اوج کی انتہا آج کی رات ہے از زمیں تابہ عرشِ بریں ہر طرف فضل کا سلسلہ آج کی رات ہے سدرۃ المنتہیٰ کی حدوں سے پرے کوئی تنہا چلا آج کی رات ہے عرش کیوں کر نہ اترائے تقدیر پر آمدِ مصطفیٰ آج کی رات ہے اُد’نُ مِنّی کے اعلان سے یہ کھلا حجرۂ […]

زندگی اپنی اسی طور سنواری جائے

دل میں تصویر مدینے کی اتاری جائے کہکشاں راہ میں یوں بچھتی چلی جاتی ہے جانب عرش شہ دیں کی سواری جائے اس قدر بھرتے ہیں دامن کہ اٹھائے نہ بنے ان کے کوچے میں اگر کوئی بھکاری جائے حسن ایسا ترے رب نے تجھے بخشا آقا چاند سو بار ترے چہرے پہ واری جائے […]

جو دل سے مدحت خیرالانام کرتے ہیں

انہیں ادب سے فرشتے سلام کرتے ہیں متاع عشق نبی جن کے پاس ہوتی ہے غزال نفس کو وہ لوگ رام کرتے ہیں یہ صبح و شام یہ دن رات کے حسین سفیر نبی کو پیش درود و سلام کرتے ہیں وہ اہلبیت کا دامن کبھی نہ چھوڑیں گے نبی کے حکم کا جو احترام […]

نگاہ و دل جو شب و روز جاکے دیکھتے ہیں

حسیں نظارے در مصطفیٰ کے دیکھتے ہیں درود پڑھتے ہوئے عرش تک پہنچتی ہے فرشتے حوصلے میری دعا کے دیکھتے ہیں سنا ہے وسعت ارض و سما کا حامل ہے در رسول سے ذرہ اٹھا کے دیکھتے ہیں جہاں پہ فاطمہ زہرا کا نام ہو تحریر پڑے ہوئے وہیں پردے حیا کے دیکھتے ہیں سنا […]

ہر سمت تذکرے ہیں تمہارے کمال کے

میں آگیا ہوں سارا زمانہ کھنگال کے بیشک بہت حسین تھے یوسف نبی بھی تھے چرچے وہ کر رہے تھے تمہارے جمال کے آنکھیں فقط بنی ہیں تری دید کے لیے دل کیوں نہ ہو فدا تری اس چال ڈھال کے دیکھا جو ناز اٹھاتا ہے خود رب کائنات چومے ہیں پاؤں عرش نے بھی […]

الفت محمد کا میرے دل میں ڈیرا ہے

شہر شاہ طیبہ ہے یا کہ دل یہ میرا ہے ان کی دلربائی کا ذکر کیا کروں تم سے میرے دل کی دنیا میں ان کا ہی بسیرا ہے وصف نور احمد کا کس طرح بیاں ہو گا بزم کن فکاں میں اس نور سے سویرا ہے خوشبوئیں بھی جنت کی ہیچ ہو گئیں اب […]

سمیٹ سکتا نہیں کوزے میں خصال رسول

بیاں کرے گا کوئی کس طرح کمال رسول نہ بحث کر کوئی ہم سے کہ ہم ہیں دیوانے نماز میں بھی تو آ جاتا ہے خیال رسول تو وہ نگاہ دے جی بھر کے دیکھ لوں ان کو کسک نہ باقی ہو دیکھا نہیں جمال رسول مری نجات کا بس انحصار ہے اس پر یہ […]

میں نے جو کوچۂ طیبہ میں فنا مانگی ہے

خلد نے ناز اٹھانے کی دعا مانگی ہے جب سے چومے ہیں قدم ارض مدینہ نے ترے بھیک میں خلد نے طیبہ کی فضا مانگی ہے ہند کی کوئی بھی رت اس کو نہیں راس آئی ان کے دیوانے نے طیبہ کی ہوا مانگی ہے نجدیو! ڈر نہیں لے آؤں گا چوری سے سہی کتنے […]

خوبی ہے انبیاء میں بھی تیرے کمال کی

لاؤں کہاں سے مثل عدیم المثال کی تلوے نبی کے چوم کے کہتا ہے یہ فلک اوقات کچھ نہیں ہے ہمارے ہلال کی ہلکا سا اک خیال ہی آیا دماغ میں تصویر بن گئی تھی تمہارے جمال کی اے رحمتِ تمام خطائیں معاف کر تقلید ہو سکی نہیں حضرت بلال کی میرے حَسین خواب کی […]

اپنی بخشش کے لیے ہم نے بہانہ چن لیا

اِن لبوں نے ان کی نعتوں کا ترانہ چن لیا نعمت کونین دینے کے لیے آقا مرے حق تعالیٰ نے تمہارا ہی زمانہ چن لیا علم و عرفان و حقیقت کے لیے پیارے نبی رب عالم نے تمہارا ہی گھرانہ چن لیا کچھ غرض ہم کو نہیں ہے اب بہار آئے نہ آئے ہم نے […]