زہے نصیٖب سفر ہو مرا بھی سوئے نبی

خوشا ! میں دیکھ لوں یارب زمینِ کوئے نبی سمجھ لو اس کا ستارا ہے اوج پر پہنچا کہ جس نے خواب میں دیکھا ہو حُسنِ روئے نبی اسے گلاب کی خوشبو سے کیا غرض ہوگی جسے ملی ہو مقدر سے بھیٖنی بوئے نبی مجھے طلب نہ ہو دنیا کے سیٖم وزر کی خدا فقط […]

عبیر و عنبرِ سارا کو دیدے مات کیا کہیے

گزر گاہِ حبیب کبریا کی بات کیا کہیے جو اُن کی یاد میں گزرے وہ دن ہر دن سے بہتر ہے جو اُن کے ذکر سے معمور ہو وہ رات کیا کہیے کئی پُشتوں تلک خوشبو پسیٖنے کی نہیں جاتی نبیِ پاک کے عَرقِ بدن کی بات کیا کہیے غم وآلام میں لوگو! فقط اُن […]

عاشق ہوا ہے جس کا وہ خالق علی الخصوص

کیوں کر نہ ہو سبھی میں وہ فائق علی الخصوص آدم تھا آب و گِل میں ولیکن نبی کا نور پیدا ہوا ہے کُل سے وہ سابق علی الخصوص شانِ نبیِ پاک کو دیکھو تو غور کر خالق تھا جس کے ساتھ بھی ناطق علی الخصوص جوں نورِ شمع شمع سے اور شمع نور سے […]

راہوں میں تری طُور کے آثار ملے ہیں

ذروں کے جگر مطلع انوار ملے ہیں تاروں میں ترے حسنِ تبسم کی ضیاء‌ ہے پھولوں کی مہک میں ترے آثار ملے ہیں معراج کی شب سرحدِ امکاں سے بھی آگے نقشِ قدمِ احمد مختار ملے ہیں جو ذات الہی کی تجلی سے نہ جھپکے ہاں آپ کو وہ دیدہ بیدار ملے ہیں جو دل […]

محمد مصطفیٰ کا میرے لب پر جب بھی نام آیا​

ملائک کے زبان پر بھی درود و صد سلام آیا​ مبارک قول باری ہے ، اِسی کا قول ِساری ہے​ پڑھا اللہ نے واں تو ، یہاں بھی لب پہ نام آیا​ محمد مصطفیٰ کا میرے لب پر جب بھی نام آیا​ سر و قامت بھی خم اور دل سے از حد سلام آیا​ محمد […]

طیبہ کا سفر شکر ہے در پیش ہوا ہے

خوشیوں کا مسرت کا کنول دل میں کھلا ہے بے تابیِ دل آج سکوں پائے گی میری ہے اُن کا کرم اِذنِ سفر مجھ کو مِلا ہے مٹ جائے گی اک پل میں سیاہی مرے دل کی جاتا ہوں جہا ں مرکزِ انوار و ضیا ہے بے نور نگاہوں کو بھی انوار ملے گا طیبہ […]

کوئے نبی سے لپٹے، تبسم کناں کی بات

ہے گیسوئے شمیم و، لَبِ دلبراں کی بات جامع کلام تحفہ ملا، جس کے نطق کو افصح عرب میں اُمّی کے، شیریں بیاں کی بات فیضِ کرم کے ان کے، سلاسل ہیں بے کراں حاکم بنے عرب کے، عمر سار باں کی بات دیتا ہے خبریں، حشر و ما فی ھاکی جا بجا اوجِ کمالِ […]

ان کا احساں ہے ، خدا کا شکر ہے

دل ثنا خواں ہے ، خدا کا شکر ہے دولت عشق نبی سینے میں ہے پاس ایماں ہے ، خدا کا شکر ہے اسوہء خیر البشر ہے سامنے راہ آساں ہے ، خدا کا شکر ہے مجھ سا عاصی اور شہرِ نور میں اُن کا مہماں ہے ، خدا کا شکر ہے میرے فکر و […]

تصور میں بھی ان سے دردِ دل کا ماجرا کہنا

بہت مشکل تھا لیکن چشمِ پرنم ! واہ کیا کہنا ملائک نے تو جلوہ دیکھ کر بھیجا درود ان پر یہاں تو نام پر ہی فرض ہے صلی علیٰ کہنا یہ اندازِ وحی ہے یا نوائے والہانہ ہے کبھی شمس الضحیٰ کہنا کبھی بدر الدجیٰ کہنا وہ رحمت ہیں وہ شفقت ہیں وہ ندرت ہیں […]

کوئی قسمت والا بن دا اے مہمان مدینے والے دا

ہوندا اے کرم خوش بختاں تے سلطان مدینے والے دا عرشی بے چین سلامی نوں فرشی بے چین غلامی نوں اللہ ہی بہتر جاندا اے کی شان مدینے والے دا سر کار دے منّن والیاں دی تاریخ گواہی دیندی اے کر دا اےحکومت دنیا تے دربان مدینے والے دا طیبہ دے مسافر چلّے نیں سوہنے […]