سخنوری نے مدینہ دکھا دیا مجھ کو

مری نجات کا زینہ دکھا دیا مجھ کو وہ جس کو دوش پہ طوفان لے کے چلتے ہیں وہ رحمتوں کا سفینہ دکھا دیا مجھ کو سر اپنا سبطِ محمد نے رکھ کے نیزے پر فرازِ دین کا زینہ دکھا دیا مجھ کو مرے حضور نے بن کر قرآن کی تفسیر عمل سے سارا قرینہ […]

کُفر کی کالی گھٹاؤں کو ہٹانے والے

بُت پرستوں کو نئی راہ دکھانے والے مشعلیں دینِ الہیٰ کی جلانے والے اُس کے صحراؤں کو گلزار بنانے والے بھولے بھٹکے کو راہِ راست پہ لانے والے خوابِ غفلت سے بہر گام جگانے والے اپنے کاندھے پہ یتیموں کو بٹھانے والے اپنے سینے سے غریبوں کو لگانے والے ناتوانوں کی تب و تاب بڑھانے […]

زمیں بھی ہے تری آسماں بھی تیرا ہے

یہاں بھی راج ترا ہے وہاں بھی تیرا ہے یہ سارے لعل و جواہر تری ہی کان میں ہیں مہ و نجوم کا یہ کارواں بھی تیرا ہے ہے آستانہ مدینے میں تیرے دلبر کا جو مکہ میں ہے وہ پاک آستاں بھی تیرا ہے گزر رہی ہے تری رحمتوں کے سائے میں جہاں بھی […]

فاطمۃ الزھرا کا ظہورِ پر نور اور تین یاد گار مناقب

سیدۃ النسالعالمین دختر ِ محبوب ِ رب العالمین، جگر گوشہ ء رحمۃ للعالمین حضرت بی بی فاطمۃ الزھرا بتول سلام اللہ علیھا کی عظمت و فضیلت بیان کرنے کیلئے دفتر تو کیا کتابیں بھی لکھ دی جائیں تو ان کے فضائل ، شمائل اور خصال کونہیں سمیٹا جاسکتا۔قرآن و احادیث ِ نبوی صلی اللہ علیہ […]

مرحبا ، صد مرحبا ازواجِ ختم المرسلیں

قابل ِ تعظیم ہیں سب اُمہات ُ المومنین اس لئے کہ سب ہیں یہ، ازواج ِ ختم المرسلین حضرت ِ بی بی خدیجہ پیشوا اِن سب کی ہیں کیا کہیں اِس کے سوا ہم آفریں ،صد آفرین —— حضرت ِ بی بی خدیجہ کاہوا تھا جب وصال آپ نے تنہا گزارے زندگی کے پانچ سال […]

ہر وقت دعائیں ہیں ہر لحظہ مناجاتیں

اُس شاہ سے ہوتی ہیں دن رات یوں ہی باتیں ادنیٰ سے اشارے میں تھے چاند کے دو ٹکڑے اک خاک کے پُتلے میں اور ایسی کراماتیں صحرائے عرب میں جب خورشیدِ حِرا چمکا وحدت کی ضیا پھیلی ، ظلمت کی گھٹی راتیں بلوا لو مدینے میں تم اپنے غلاموں کو مدت سے تمنا ہے […]