مرے سخن میں بھی حرفِ ثبات سا کچھ ہو

غزل بہت ہوئی اب مجھ سے نعت سا کچھ ہو یہ میرا سانسں مرے دل پہ سبز رنگ کرے کہ مجھ میں شہرِ مدینہ کی بات سا کچھ ہو درود پڑھتا ہوں ہونٹوں سے اور یہ سوچتا ہوں روئیں روئیں سے اسی واردات سا کچھ ہو انہیں کا نام لکھا جائے جا بجا مجھ میں […]

تو مری زندگی ہے مری جان ہے

مولا ہر شے تجھ پہ قربان ہے سارے نبیوں میں رتبہ ہے بالا ترا اور سب سے بڑا تو ہی انسان ہے تجھ کو پڑھ کر بسر زندگی ہم نے کی جس کے قاری ہیں ہم تو وہ قرآن ہے تو نے بخشش کی منزل دکھائی ہمیں ترا ممنون ہر اک مسلمان ہے تیرے روضے […]

جب لیتا ہوں میں نام ترا مری صبح حسیں ہو جاتی ہے

ہر سانس مہکنے لگتی ہے تابندہ جبیں ہو جاتی ہے جب صحن چمن میں جا کر میں کھلتی کلیوں کو دیکھتا ہوں مرے گرد و پیش کی ساری فضا فردوس بریں ہو جاتی ہے جو مانگتا ہوں ترے در سے وہ ملنے میں اگر کچھ دیر بھی ہو اٹھتے ہیں دعا کو ہاتھ جہاں تسکین […]

جب نظر کے سامنے روضہ کا منظر آئے گا

خود بخود میری زبان پر ذکر سرور آئے گا دیکھنا ہے سایہ احمد تو دیکھو عرش پر آسماں کا سایہ آخر کیوں زمیں پر آئے گا مجھ کو نسبت ہے محمد سے ، نہیں دنیا کا خوف مجھ سے ٹکرائی تو گردش کو بھی چکر آئے گا تیرگی کو کاٹ دے گی جنبشِ نوکِ قلم […]

سبھی کے دل میں سبھی کی نظر میں رہتا ہے

وہ سب کے ساتھ مسلسل سفر میں رہتا ہے وہ ایک حسن جسے حسنِ لازوال کہیں اُسی کا عکس شعورِ بشر میں رہتا ہے اُسے تلاش کروں روشنی کے متوالو وہ اک چراغ ہے جو سب کے گھر میں رہتا ہے کوئی بتائے اندھیرے میں روشنی کی طرح وہ کون ہے جو دلوں کے نگر […]

اُم المومنین خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیھا

خدیجۃ الکبریٰ : عالم ِ اسلام کی خاتون ِاَوّل کوسلام —— ذات ِ بابرکات بے شک آبرو مکّہ کی ہے شان لاثانی خدیجہ ،سَیّدہ ، کُبریٰ کی ہے کوئی ہم سر ہی نہیں پورے جہاں میں آپ کا آپ کے قدموں میں جنّت فاطمہ زھرا کی ہے —— اُمہات المومنیں تارے ، یہ ہیں ماہ […]

لوح قرآنی اوراسماء النبی

قرآن  حکیم میں کچھ حروف ایسے ہیں ، جن کے مفاہیم و معانی کا کسی کو علم نہیں ۔انہیں حروف مقطعات کہاجاتا ہے۔ یہ حروف مقطعات 14ہیں اور قرآنِ حکیم کی 29 سورتوں کے آغازمیں یہ حروف مقطعات ملتے ہیں ۔ان کے مفاہیم و معانی کو اللہ تبارک و تعالیٰ اور نبی ء رحمت صلی […]

دالان و در و بام منوّر مِرے گھر میں

ہیں جلوہ کُناں گویا پیمبر مِرے گھر میں ہو سکتا ہے سرکار کی آمد کا اِشارہ خوشبو سی مہک اُٹھتی ہے اکثر مِرے گھر میں جب سوچوں کبھی ہوں گے مِرے دُور اندھیرے خود روشنی آجاتی ہے چل کر مِرے گھر میں میں دھوپ میں سائے کے مزے لوٹ رہاہوں رحمت کی ہے برسات برابر […]

نعت کے میرے سینے میں در کُھل گئے

جیسے جکڑے ہُوئے دونوں پَر کُھل گئے بس تصوّر کیا آپ موجود ہیں نور کے سلسلے آنکھ پر کُھل گئے بس اُدھر گھومی دل میں کلیدِ ثنا ایک اک کرکے سب قفل اِدھر کُھل گئے یامحمد کہا اور تہہ میں گیا راز جتنے بھی تھے سر بہ سر کُھل گئے تُو مدینے کی گلیوں سے […]

بدن پہ تیرگی چھا جائے ، نیند آنے لگے

چراغِ اسمِ محمّد مُجھے جگانے لگے یہ کیسا فطری تعلّق ہے چشم و اسم کے بیچ کہ تیرا ذکر ہُوا اور ابر چھانے لگے عجیب کیف سا چھایا رہا شبِ معراج دِیے وجود کے طاقوں پہ جِھلملانے لگے ترے مدارِ ثنا ہی میں مُنقلب ہُوا مَیں بدن کے مُردہ عناصر کہیں ٹھکانے لگے عجیب لَے […]