شہیدِ اعظم

حسینؓ حرفِ صداقت کی انتہا تم ہو خد اکو ناز ہے جس پر ، وہ بے نوا تم ہو حسینؓ عظمتِ انساں کے خواب کی تعبیر حسینؓ ہمت و جرأت کی بولتی تصویر حسینؓ جذبۂ ایمان و آگہی کا امیں کمالِ صبر و رضا ، منتہائے صدق و یقیں حسینؓ دشتِ بلا خیز میں تنِ […]

سیدّہ ، خیرالنساء ، اُم الائمۂ کرام

مادرِ آلِ محمد ، دُخترِ خیرالانام رشکِ مریم ، زوجۂ مولا علی ، ذی احتشام جملہ مستورات کی سردار ومخدومہ سلام السّلام اے نورِ عینِ سرورِ کون و مکاں بیٹے سردارانِ جنت، باپ فخرِِ دو جہاں قافلہ سالارِ عظمت آپ خاتونِ جناں عرش کو ہے ناز جس پر آپ کا ہے آستاں فاطمہ زھرا ہیں […]

لطف سے پیرِ مغاں دے پھر کوئی ساغر مجھے

مست کر دے تا خیالِ ساقیٔ کوثر مجھے روضۂ حضرت کا شوقِ دید ہمدم کچھ نہ پوچھ اُڑ کے میں فوراََ پہنچ جاتا جو ملتے پر مجھے بے نیازِ فرشِ محمل ہوں ، گدائے شاہ ہوں خاکِ یثرب کا فقط درکار ہے بستر مجھے فوقؔ اندیشہ نہیں روزِ قیامت آ تو لے بخشوا لیں گے […]

حدِ خرد سے ماورا اُس کے کمال کا حساب

روزِ اول ہی جو ہوا ، خالقِ کُل کا انتخاب رازداں سے باخبر لوح و قلم کا کارواں دیکھا نہ جس نے مدرسہ ، اس پہ نزولِ الکتاب مالکِ کُل نے ایک شب اپنے حبیبِ پاک کو خود ہی بلا کے عرش پر ، توڑ دئیے سبھی حجاب تا نہ ہوا زمین پر اُس مہِ […]

حاصل ہے دل کو الفتِ پیغمبرِ خدا

یہ بھی ہے ایک رحمتِ پیغمبرِ خدا دو طفل مردہ کر دئیے زندہ حضور نے معجز نما ہے دعوتِ پیغمبرِ خدا ہو گی ضرور امتِ سرور مقیمِ خلد مقبول ہے شفاعتِ پیغمبرِ خدا مقبولِ بارگاہِ الہیٰ ہے وہ بشر پائی ہے جس نے صحبتِ پیغمبرِ خدا ہر گل چمن میں طبلۂ عطار بن گیا پہنچی […]

سوئی قسمت کو بہ ایں طور جگاتا آقا

مصحفِ زیست کو مدحت سے سجاتا آقا کارِ توصیف سےبنتی ہے ہر اک بات مری اور کوئی مجھ کو ہنر بھی نہیں آتا آقا یہ فقط نسبتِ نوری سے ہوا ہے افضل اخضری رنگ جو نظروں کو ہے بھاتا آقا خواہشِ دیدِ حرم بہتی ہے جب آنکھوں سے نقشِ نعلین ہوں آنکھوں سے لگاتا آقا […]

اُن سے کرتا ہوں کربِ ہجر بیاں

روز دیتا ہے میرا عشق اذاں مخزنِ لطف ہے وہ شہرِ کرم جس کے صدقے بنے ہیں کون و مکاں حکمِ لَاتَرْفَعُوا کی جا ہے یہی شور اُن دھڑکنوں کا روک یہاں ہالۂ نور میں ہے شہرِ نبی سبز گنبد ہے دیکھ نور فشاں خواہشِ دید پیش کیسے کروں دل لرزتا ہے مثلِ برگِ خزاں […]

قصرِ خلد اپنے لیے اس طرز سے تعمیر کر

بھیج کچھ تحفے درودی نعت کی تدبیر کر خواب میں پیشِ مدینہ خود کو دیکھا تھا شہا کرنے والے اب مرے اس خواب کی تعبیر کر کشورِ نظم و غزل پر حکمرانی کے لیے نعت کی تمہید سے شہرِ سخن تسخیر کر جگمگاتا نورِ عشقِ مصطفٰی پاؤ گے تم جب بھی چاہو دیکھ لو قلبِ […]

وہ بے سایہ ہیں اور سایہ ہے اُن کا سب جہانوں میں

شبِ اسری وہی جلوہ نما تھے آسمانوں میں بہ صد شوق آ پڑا ہوں آپ کے دربارِ عالی پر وسیلہ آپ کا درکار ہے دونوں جہانوں میں جھکا جاتا ہے دل سجدے میں کیف و لطف کے باعث اذانِ عشق کی آئے صدا جب میرے کانوں میں سراہیں جس قدر قسمت کو اپنی اس قدر […]

نقشِ اسمِ مصطفیٰ پر میں فدا ہوتا رہا

اور نزولِ نعت مجھ پر بے بہا ہوتا رہا آیۂ فَلْیَفْرَحُوْا کے مُتَّبِع جو بھی رہے مقصدِ تخلیقِ جاں اُن کا ادا ہوتا رہا سطوتِ شاہی کو چھوڑا اُس نے پھر اک شان سے جو شہنشاہِ مدینہ کا گدا ہوتا رہا نعت گوئی ہے سعادت زورِ گفتاری نہیں یہ کرم جس پر ہوا ، ہوتا […]