کعبے پہ پڑی جب پہلی نظر کیا چیز ہے دُنیا بھول گیا
یوں ہوش و خرد مفلوج ہوئے دل ذوقِ تماشہ بھول گیا پھر روح کو اذنِ رقص ملا، خوابیدہ جنوں بیدار ہوا تلوؤں کا تقاضہ یاد رہا نظروں کا تقاضہ بھول گیا احساس کے پردے لہرائے ایماں کی حرارت تیز ہوئی سجدوں کی تڑپ اللہ اللہ سر اپنا سودا بھول گیا پہنچا جو حرم کی چوکھٹ […]