مجھ کو بھی ملے اذنِ سفر سیدِ سادات

ہے پیشِ نظر آپ کا در سیدِ سادات مرجان نہ یاقوت، نہ الماس و جواہر درکار ہے بس ایک نظر سیدِ سادات روشن اسے کر دیجئے جلوؤں سے بسا کر ویران ہے سنسان ہے گھر سیدِ سادات یہ حاضر و ناظر کے عقیدے نے سکھایا رکھتے ہیں غلاموں کی خبر سیدِ سادات للہ مجھے اپنے […]

محبوبِ رب کہیں شہِ والا کہ کیا کہیں

اتنا ہے رتبہ آپ کا بالا کہ کیا کہیں تاریکیوں میں ڈوب چلا تھا یہ شہرِ دل نورِ نبی نے ایسا اجالا کہ کیا کہیں جو ڈگمگا رہے تھے رہِ زیست میں انہیں یوں رحمتِ نبی نے سنبھالا کہ کیا کہیں آساں ہوئے مراحلِ دنیا و آخرت کام ایسا آیا ان کا حوالا کہ کیا […]

کیا شان ہے کیا رتبہ ان کا، سبحان اللہ سبحان اللہ

رکھتے ہیں وہ منصب سب سے جدا، سبحان اللہ سبحان اللہ چہرے کے بیاں اوصاف کروں یا مدح کروں میں زلفوں کی بے مثل ہیں وہ تو سر تا پا سبحان اللہ سبحان اللہ کونین میں میرے آقا کی اک ذاتِ مقدس ہے ایسی خود خالق بھی جس کا شیدا سبحان اللہ سبحان اللہ جب […]

کرم آقائے ہر عالم کا ہم پر کیوں نہیں ہوگا

وسیلہ آل کا ہو کام بہتر کیوں نہیں ہوگا لگی ہے لَو مدینے سے مرے تاریک دل کی جب نگاہِ لطفِ آقا سے منور کیوں نہیں ہوگا گہر بن جائے پل بھر میں نظر اٹھے جو ذرے پر اشارے سے گدا ان کا سکندر کیوں نہیں ہوگا جو آجائے گا سلطانِ مدینہ کی غلامی میں […]

اس کو ہے دو جہان کی راحت ملی ہوئی

جس کو ہے میرے شاہ کی چاہت ملی ہوئی ان کو قسم خدا کی ہے جنت ملی ہوئی جن کو شہِ امم کی ہے قربت ملی ہوئی جو آلِ مصطفی کو ہے عظمت ملی ہوئی وہ اور بھی کسی کو ہے رفعت ملی ہوئی؟ ہیں بادشاہ دیکھ کے حیرت سے دم بخود ان کے فقیر […]

ہو گی کس سے بیاں عظمتِ مصطفی

ہے وراء الوریٰ رفعتِ مصطفی ایک مجھ پہ تو کیا؟ ساری دنیا پہ ہے شفقتِ مصطفی، رحمتِ مصطفی یاد رکھا ہمیشہ نہ بھولے اسے کتنی خوش بخت ہے امت مصطفی اس حقیقت کو تسلیم سب نے کیا روحِ قرآن ہے سیرتِ مصطفی ساری بے چینیاں دور ہو جائیں گی دیکھ لوں گا میں جب صورتِ […]

جہاں میں ہیں آئے نبی اللہ اللہ

ملی ہے نئی زندگی اللہ اللہ وہ نورِ خدا مصطفی آ گئے ہیں ہوئی ہر طرف روشنی اللہ اللہ چراغاں ہے گھر گھر میں آمد پہ ان کی سجی آج ہر ہر گلی اللہ اللہ معطر ہوا ہے معنبر فضا ہے گھڑی آئی میلاد کی اللہ اللہ وہ آئے تو ہر سو بہار آ گئی […]

آپ آئے ہوئے دو جہاں ضوفشاں

ہو گئے ہیں زمین آسماں ضوفشاں ان کی آمد سے عالم ہوئے مستنیر کیا مکاں اور کیا لا مکاں ضوفشاں آپ کے نور سے مہر و مہ نور بار آپ کے دم سے ہے کہکشاں ضوفشاں آپ کا نام لیوا ہوں میں بھی شہا! ہوں مرے بھی زبان و بیاں ضوفشاں جو غلامی میں سرکار […]

آپ محترم شہِ امم

آپ ذی حشم شہِ امم ہیں بہت ہی غم شہِ امم کیجئے کرم شہِ امم ہوں گے حاضری کے واسطے کب سبب بہم شہِ امم اس پہ فخر و ناز ہے ہمیں آپ کے ہیں ہم شہِ امم محوِ مدح رہتے ہیں مرے اشک، لب ، قلم شہِ امم کاش! میں بھی آ کے دیکھ […]