زمین آپ کی ہے اور آسمان آپ کا

ہیں جانِ کائنات آپ، ہر جہان آپ کا صبا بھی آپ کی ہے اور یہ گھٹا بھی آپ کی یہ شاخ و گل ہیں آپ کے، یہ گُل ستان آپ کا ہر ایک نام سے عظیم تر ہے نامِ مصطفی ہراک مکان سے بلند تر مکان آپ کا بھنور میں ڈوبنے کا خوف میں کروں […]

مرے آقا! یہ مجھ پہ آپ کا احسان ہو جائے

یہ عاصی آپ کے دربار کا مہمان ہو جائے مری پوری ہر اک حسرت ہر اک اَرمان ہو جائے جو میری جان اُن کی آن پر قربان ہو جائے رہے ذکرِ مبارک آپ کا وردِ زباں ہر دم بروزِ حشر بخشش کا یہی سامان ہو جائے نہیں خالی کوئی جاتا مرے سرکار کے در سے […]

آؤ مہرِ حرا کی بات کریں

روشنی پر مذاکرات کریں بھیج کر ذاتِ مصطفی پہ درود ساری آسان مشکلات کریں ان پہ قربان جان سے ہو کر جاوداں کیوں نہ ہم حیات کریں ہو گی آمد حضور کی  آؤ! منعقد ایک بزمِ نعت کریں ان سے منسوب ہو کے اے آصف معتبر کیوں نہ اپنی ذات کریں

تمہاری یاد جو دل کا قرار ہو جائے

تو میرے دل کی فضا پُر بہار ہو جائے تمہارے اُسوئہ کامل میں ہے نجا ت اپنی خدا کرے کہ یہ اپنا شعار ہو جائے تمہیں خدا نے بنایا ہے حسن کا پیکر جھلک جو دیکھے تمہاری نثار ہو جائے ہے ڈوبنے ہی کو کشتی مِری تَلاطُم میں نظر تمہاری جو اُٹّھے تو پار ہو […]

صد شکر کہ سرکار کا میں مدح سرا ہوں

ہے اُن کا کرم مجھ پہ کہ میں وقفِ ثنا ہوں کیوں کھاؤں بھلا ٹھوکریں در در کی جہاں میں جب قاسمِ نعمت کا ازل سے میں گدا ہوں بخشی ہے مجھے مدح سرائی کی سعادت آقا! میں دل و جان سے ممنونِ عطا ہوں عشق ان کا ہو ہر سینۂ بے نور میں روشن […]

رونقِ دو جہاں آپ ہیں

حسنِ کون و مکاں آپ ہیں کہہ رہا ہے کلامِ خدا باعثِ کن فکاں آپ ہیں آپ آئے تو کلفت مِٹی راحتِ عاشقاں آپ ہیں سب رسولوں نے تعلیم دی مرسلِ مرسلاں آپ ہیں ذاتِ حق بے نشاں ہے مگر ذاتِ حق کے نشاں آپ ہیں اس پہ آصف کا ایمان ہے ہادیٔ انس و […]

جس نے سرکارِ دو عالم کا زمانہ دیکھا

اس کی آنکھوں نے کوئی ان کے سوا نہ دیکھا جس کا سرکار کے دربار پہ جانا دیکھا اس کے دامن میں تو رحمت کا خزانہ دیکھا خُلق سرکار کا ہے سب سے بلند اور عظیم برلبِ دشمنِ جاں بھی یہ ترانہ دیکھا دین کی شمع جلائے جو لہو سے اپنے پنجتن کا ہی فقط […]

ہے سکونِ قلب کا سامان نعتِ مصطفی

عاشقانِ مصطفی کی جان نعتِ مصطفی خود خدائے پاک کرتا ہے ثنا سرکار کی دیکھ لو ہے سب کا سب قرآن نعتِ مصطفی آرزو ہے میں بھی کہلاؤں ثنا خوانِ نبی دو جہاں میں ہو مری پہچان نعتِ مصطفی عشقِ شاہِ انبیا کو بخشتی ہے یہ جِلا اور تازہ کرتی ہے ایمان نعتِ مصطفی کیا […]

خود کو یونہی تو نہیں محوِ سفر رکھا ہوا

سبز گنبد میں نے ہے پیشِ نظر رکھا ہوا بس یہی اک سلسلہ ہے معتبر رکھا ہوا دامنِ خیر الوریٰ ہے تھام کر رکھا ہوا اس لیے تازہ دم رہتا ہوں ہر دم دوستو! ذکر ان کا لب پہ ہے شام و سحر رکھا ہوا منزلیں خود راستہ میرا بھلا دیکھیں نہ کیوں؟ ان کی […]

حرا سے پھوٹی پہلی روشنی ہے

بہر سو روشنی ہی روشنی ہے مدینے میں دیا ہے ایک روشن زمانے بھر میں جس کی روشنی ہے میں ان کے در کے زائر دیکھ لوں تو! مرے دل میں اترتی روشنی ہے سیاہی کا یہاں پر کام ہے کیا؟ مدینہ ہے چمکتی روشنی ہے ذرا تم نام ان کا لکھ کے چومو! تو […]