یہ سلسلۂ عشقِ ولایت ہے علی سے

اک اور نیا بابِ سخن کھولا ہے میں نے میزانِ محبت میں گہر تولا ہے میں نے اس روح پہ لکھا سانسوں سے جو مولا ہے میں نے شبیر کو معلوم ہے کیا بولا ہے میں نے یہ علم ہے صفدر مجھے قسمت کا دھنی ہوں مولائی ہوں میں حیدری ہوں پنجتنی ہوں فن مجھ […]

کلی کلی کی زباں پر یہ نام کس کا ہے؟

نسیم صبح بتا! ذکر عام کس کا ہے؟ زمانہ گیسو و رخ ان کے دیکھ کر بولا یہ شام کس کی، یہ ماہ تمام کس کا ہے؟ قمر اشارے سے شق، مہر حکم سے واپس کوئی بتائے کہ یہ احترام کس کا ہے؟ مقام سدرہ پر شرما کے رہ گئے جبریل ورائے عرش معلی خرام […]

خلق لائے گی کہاں سے تیرے جیسا یا حسینؑ

مصطفیٰ نانا، علیؑ بابا ہے تیر ا یا حسینؑ جادۂ عشق نبی پر گامزن ایسے تھا شاہ دوڑتا جاتا تھا جیسے رستہ یا حسینؑ راز سارے معرفت کے کھل رہے تھے دم بدم پا لیا تھا آپ کی آنکھوں نے جلوہ یا حسینؑ بے خبر تھے دین کے دشمن تیری تعریف سے اور تو نے […]

نہیں ہے شام تو ظلمت بلا کے شام کرو

نبی کی آل کا اتنا تو احترام کرو سجا کے نیزے کو، اک سر یہ کہتا پھرتا ہے ‘‘حسینؑ ہوں‘‘ مجھے اب کافرو سلام کرو بتا گئے ہمیں وہ راستہ ہدایت کا کہ ظلمتوں میں شہادت کا اہتمام کرو حضور فرطِ مسرت سے دیں جواب اس کا درودِ پاک کو، کلمے کو اتنا عام کرو […]

اذنِ دیدار چشمِ نم کی دعا

حرفِ مدحت مرے قلم کی دعا تلخیاں حد سے جب گزر جائیں مانگتا ہوں ترے کرم کی دعا روزِ اول سے جنتی ہیں ہم ہے مقدر شہِ امم کی دعا گنبدِ سبز کے قریں رہنا ہے عَرب کا شرف، عجم کی دعا ہم کڑی دھوپ کے مسافر ہیں لب پہ ہے سایۂ حرم کی دعا

بولنا سیکھا تو یہ بات کہی

نعت بچپن سے مرے ساتھ رہی آج دیدار کی خیرات ملے کاسۂ چشم رہے اب نہ تہی چاند ٹوٹا کبھی سورج پلٹا بات جو تو نے کہی، ہو کے رہی تاجِ نسبت ہے غلاموں کو نصیب اِس غلامی پہ ہے قربان شہی شافعِ حشر ہیں محبوبِ کریم عاشقِ زار گنہ گار سہی

کیا خبر اب عشقِ نبی کونسی منزل میں ہے

دل ہے طیبہ میں مرا، طیبہ کی خواہش دل میں ہے ذکر کی پیہم بلندی وعدۂ رب وفا نعت کی فرمانروائی شہرِ مستقبل میں ہے بزمِ عالم میں چراغاں اس کا فیضِ عام ہے روشنی ساری کی ساری اس مہِ کامل میں ہے تلخئ حالات کا شکوہ نہیں کرنا مجھے جانِ رحمت جانتے ہیں امتی […]

کرم کا خاص وسیلہ ہے ذکرِ شاہِ انام

"ببارگاہِ حبیبِ خدا درود و سلام” بروزِ حشر شفاعت انھی کا منصب ہے شبِ وصال جو ہیں سارے انبیا کے امام سخن سخن میں ثنائے محمدِ عربی نبی کی نعت سکھائے ہمیں خدا کا کلام مرے رسول پہ اترا جو آیتیں بن کر رہے گا تا بہ ابد معتبر وہی پیغام مقدرات بدل دے تری […]

پھر قصیدہ حُسن کا لکھا گیا

تم کو محبوبِ خدا لکھا گیا دافعِ رنج و بلا لکھا گیا نعت میں حرفِ دعا لکھا گیا اسمِ ذات کبریا سے متصل عرش پر نام آپ کا لکھا گیا انبیا سارے تمہارے امتی تم کو سب کا پیشوا لکھا گیا اُس بصارت کو رسائی دی گئی اُس نظر کو آشنا لکھا گیا ق قبلِ […]

ہجر کا غم ہے یا رسول اللہ

آنکھ پر نم ہے یا رسول اللہ ہر خوشی خواب ہو گئی، آقا ہر طرف غم ہے یا رسول اللہ اک نظر ہو بہار آ جائے زرد موسم ہے یا رسول اللہ اک تبسم کی بھیک مل جائے روشنی کم ہے یا رسول اللہ چارہ سازی مری مسلسل ہو درد پہیم ہے یا رسول اللہ