دے بصارت کو رسائی حسن کے دربار تک

سر جھکا کر دیکھ لو اُس گنبد و مینار تک اک تھکا ہارا مسافر جیسے منزل یاب ہو یوں غزل پہنچی ہے نعتِ سیدِ ابرار تک ہے اسی در کی عطا ہر مرحلہ تعمیر کا سوچ سے تجسیم تک، گفتار سے کردار تک دوسرا کوئی نہیں جیسا مرا محبوب ہے عشق جا پہنچا ہے اب […]

خلقِ ارض و سما کی غایت ہے

وہ جو شہکارِ دستِ قدرت ہے سیرتِ پاک، خیر کا معیار صورتوں میں وہ ایک صورت ہے قاسمِ ہر عطا، مرے آقا اُن کے قبضے میں ساری نعمت ہے سب شہنشاہ، تیرے در کے گدا ساری دنیا تری ریاست ہے اے سخی! پھر عطا کی بارش ہو دل میں پھر خواہشوں کی کثرت ہے اُس […]

ہر دو عالم میں وجہِ عزت ہے

نعت کہنا بڑی سعادت ہے دوستو! تلخئ دروں کا علاج وردِ صلِ علیٰ کی لذت ہے چشمِ رحمت ہو یا رسول اللہ آج دل کی عجیب حالت ہے المدد! میرے حامی و ناصر میرے مولا! مدد کی ساعت ہے خود سے اچھی طرح سے واقف ہوں اپنے اعمال پر ندامت ہے وقت کتنا گنوا چکا […]

نظر میں جلووں کی جھلملاہٹ پکارتی ہے

کہ یادِ طیبہ نصیب میرا سنوارتی ہے سب انبیا کا جواب سن کر، پئے شفاعت شفیعِ محشر کو نسلِ آدمؑ پکارتی ہے ہوائے طیبہ کی چارہ سازی ہر اک بھنور میں مرے سفینوں کو ساحلوں پر اتارتی ہے شبیہِ گنبد کو دیکھ کر آنکھ نم ہوئی ہے یہی نمی تو ہر ایک منظر نکھارتی ہے […]

دل میں ہو یادِ مصطفیٰ غم سے رہائیاں بھی ہوں

لب پہ ہو نامِ مصطفیٰ نعت کمائیاں بھی ہوں اے مرے چارہ گر حبیب! آپ کے شہر کے قریب اشک فشاں محبتیں وجد میں آئیاں بھی ہوں اے مرے خالقِ سخن! مجھ کو وہ حرفِ نور دے ذکرِ نبی کے شہر تک جس کی رسائیاں بھی ہوں عہدِ خزاں بہار ہو، ختم یہ انتظار ہو […]

وردِ درودِ پاک سے رستہ سمٹ گیا

برسوں کا جو سفر تھا، وہ لمحوں میں کٹ گیا زلفیں ہٹیں تو دیکھنے والوں کو یوں لگا والشمس رخ پہ ابر کا سایا تھا، چھٹ گیا مولا کا اختیار دکھانے کے واسطے قبلہ بدل گیا، کبھی سورج پلٹ گیا کفار نے دلیل طلب کی، زمین پر اور چاند آسمان پہ ٹکڑوں میں بٹ گیا […]

تشنہ لب ہوں سرِ محشر، آقا

اے مرے ساقئ کوثر، آقا سر بسر خير، سراپا خوبی حُسنِ تخلیق کا مظہر، آقا سب حجابات ہوا ہو جائیں ہو عطا آنکھ کو منظر آقا آیہِ ردِ بلا "یا احمد ” ہر کڑے وقت میں یاور آقا ذہن روشن ہے بہ فیضِ مدحت ہیں مری سوچ کا محور، آقا انبیا،عفو و کرم کے دریا […]

نہاں ہے خانۂ دل میں وہ نام بچپن سے

انیسِ جاں ہیں درود و سلام بچپن سے حروفِ نعت میں خورشید کی شعائیں ہیں میں لکھ رہا ہوں یہ روشن کلام بچپن سے ہزار رحمتِ رب جذب عشقِ پر جس نے سکھا دیا ہے مجھے ایک کام بچپن سے زہے نصیب کہ حاصل ہے دل کو یہ لذت مراقبے میں سلام و پیام پچپن […]

نظر سے لوحِ دل پہ کچھ عبارتیں لکھی گئیں

برنگِ نور، سرخوشی کی ساعتیں لکھی گئیں بیادِ شہر مصطفیٰ کبھی جو آنکھ نم ہوئی اُس اک گھڑی میں نعت کی اجازتیں لکھی گئیں محبتوں کو میں نے صرف اُن کے نام کر دیا تو پھر مرے نصیب میں محبتیں لکھی گئیں ترے لیے تو زندگی کو زندگی کیا گیا ترے لیے تو مصحفوں میں […]

لے چلا مجھ کو طالعِ بیدار

میری منزل وہ گنبد و مینار فرقتوں میں حضوریوں کے مزے عرصۂ ہجر، لمحۂ دیدار اپنی خوش قسمتی پہ نازاں ہیں ہم غلامانِ احمد مختار حاصلِ عمر ہے، وہ اک لمحہ جب لکھا تھا وہ نام پہلی بار افصح الناس! دے سخن کی بھیک دل میں رکھتا ہوں خواہشِ اظہار ق رحمتِ دو جہاں ، […]