جب تک مری زبانِ شگفتہ بیاں رہے

نغمہ طرازِ نعتِ شہِ دوجہاں رہے رحمت خدائے پاک کی سایہ کناں رہے کیا خوب جتنی دیر بھی ان کا بیاں رہے ہر چند ہم بہ زمرۂ آوارگاں رہے پھر بھی اسیرِ الفتِ شاہِ شہاں رہے یادِ حبیبِ پاک جو جلوہ فشاں رہے قندیلِ نور قلب مرا بے گماں رہے جب تک نظر فروز گل […]

جو توفیقِ یزداں بہم دیکھتے ہیں

ثنا میں رواں ہے قلم دیکھتے ہیں جہانِ وجود و عدم دیکھتے ہیں مگر کوئی تم سا نہ ہم دیکھتے ہیں یہ اعزازِ شاہِ امم دیکھتے ہیں قدم بوس لوح و قلم دیکھتے ہیں صفِ مرسلاں کی قسم دیکھتے ہیں امام الرسل تم کو ہم دیکھتے ہیں رسائی جہاں ہو نہ روح الامیں کی نقوشِ […]

خدا کا شکر بخشی جس نے توفیقِ ثنا خوانی

کہاں ناچیز ورنہ میں کہاں توصیفِ سلطانی زہے صورت ہے نورانی خوشا سیرت ہے قرآنی اسے دیکھیں تو سکتہ ہو اسے دیکھیں تو حیرانی تری توصیف میں نازل ہوئیں آیاتِ ربانی کہ ممکن ہی نہ تھی انساں سے تیری مرتبہ دانی تھی اپنی سرزمینِ دل میں ویرانی ہی ویرانی ترا ابرِ کرم برسا اُگی تب […]

خوشا ذکر اس نبوت کے بطل کا

زباں میری مزہ لوٹے عسل کا کرے گا کیا کوئی توصیف اس کی جو ہے شہکار نقاشِ ازل کا یقیناً آپ کی ذاتِ گرامی سراپا آئینہ حسنِ ازل کا انہیں کے ذکر کا اعجاز ہے یہ بڑھا ہے کیف مینائے غزل کا قدومِ میمنت سے چھَٹ گیا سب جو اس عالم پہ طاری تھا دھندلکا […]

ذکرِ پاکِ سرورِ دیں بر لبِ اظہار ہے

دل پہ طاری ہے سکینت روح پُر انوار ہے نعت گوئی کے لیے عشقِ نبی درکار ہے قافیہ پیمائی ورنہ شغلِ بے کردار ہے خامۂ پرکارِ فطرت کا وہی شہکار ہے حسنِ آں سیمیں بدن دامن کشِ انظار ہے فی سبیل اللہ دن بھر کا تھکا ماندہ ہے وہ شب کو مصروفِ عبادت رہ کے […]

شعر و سخن کا ذوق ودیعت ہوا مجھے

نعتِ نبی کے شوق نے اپنا لیا مجھے شکرِ خدا ملا وہ رسولِ خدا مجھے لگتا ہے دوجہاں میں جو سب سے بھلا مجھے مشکِ ختن خطا کی نہ خوشبو سنگھا مجھے لا دے صبا وہ نکہتِ زلفِ دوتا مجھے سب مانگ لوں میں یاد ہے جتنی دعا مجھے مل جائے قربِ روضۂ اطہر ذرا […]

غم ہائے زمانہ سے ملے جب بھی مجھے چین

مصروف کروں دل کو بہ نعتِ شہِ کونین وہ ختمِ رسل نورِ مبیں ہادی نجدین وہ راحتِ جاں، فرحتِ دل، قرَّۃ عینین جو مطلعِ مکہ پہ نمودار ہوا تھا اس چاند کی ضو پھیل گئی تا سرِ قطبین اللہ سے اللہ کے بندوں کو ملایا لاریب وہ ہم سب کے لیے رحمتِ دارین فکر و […]

فکر یکسو کر کے اپنی کر کے ہر غم برطرف

نعت لکھتا ہوں نبی کی اس سے مجھ کو ہے شغف جا نہیں سکتیں نگاہیں آسماں کے اس طرف دیکھ سکتے ہیں کہاں ہم آپ کا اوجِ شرف میں نہ لوں دُرِّ عدن لعلِ بدخشاں بالعوض ان کے پائے ناز کی مٹی ملے گر کف دو کف یہ ادا تم سے ہی سیکھی اے شہِ […]

لاکھ آفتاب ڈوبے تو نکلا وہ ماہتاب

ضو پاشیوں سے جس کی ہے ہر ذرہ بہرہ یاب خلّاقِ دو جہاں کا ہے وہ حسنِ انتخاب آئے کہاں سے حسنِ محمد کا پھر جواب اس رخ پہ ہیں نثار جو صد ماہ و آفتاب سیرت بعینہٖ ہے وہ تفسیرِ اَلکتاب قرآں کہ آنحضور سے ہو جس کا انتساب ‘لارَیبَ فیہ’ ہے صفتِ ذٰلکَ […]

لب پہ ثنا ہے اس شہِ عالم پناہ کی

کونین کی زباں پہ صدا واہ واہ کی ٹھوکر سے بچ گئے ہیں ہر اک سنگِ راہ کی بخشی انہوں نے شمع ہمیں لا الٰہ کی جھکتا سلامیوں کو ہے اس بارگاہ کی دیکھیں ہلال پہلی کو ہر ایک ماہ کی تکیہ کیا ہے ہم نے شفاعت پہ شاہ کی فردِ عمل سیاہ ہے اس […]