پوشاکِ عمل جامۂ کردار پہن لوں

سر تا بقدم اسوۂ سرکار پہن لوں ایماں کے لیے حسنِ عمل بھی ہے ضروری یہ کیا کہ فقط جبۂ و دستار پہن لوں آنکھوں میں رہے خاکِ درِ شاہ کا سرمہ صافے کی جگہ طیبہ کے میں خار پہن لوں حرمت ترے قربانیاں مانگے تو میں حاضر زنجیرِ قضا شوق سے سوبار پہن لوں […]

ہر علم کی تخلیق کے معیار سے پہلے

سرکار ہی موجود تھے سرکار سے پہلے تعمیر ہوئی بعد میں یہ ساری عمارت دروازہ بنایا گیا دیوار سے پہلے اک عرش بچھایا گیا اس فرشِ زمیں پر رستوں کو اُبھارا گیا رفتار سے پہلے ترتیب دیا صاحبِ اسرارِ جہاں نے اک حُسنِ تکلم تری گُفتار سے پہلے موجود رہا خلوتِ ہر شے میں وہ […]

ہوئی ہے رُوح مری جب سے آشنائے درود

لہو میں گونجتے رہتے ہیں نغمہ ہائے درود دروُد ازل ہی سے موجود ہے پہ دنیا میں حضور آئے تو رکّھی گئی بنائے درود کھلا یہ منزلِ ہستی کا مجھ پہ رازِ نہاں نجات کا کوئی رستہ نہیں سوائے دروُد برہنہ لفظ لبوں سے کبھی ادانہ ہوئے زباں نے پہنی ہے جب سے مری قبائے […]

یہ کیفیت جو مری بے خودی کی ہے

اک انبساط ثنائے محمدی کی ہے مرے رسول کا احساں ہے ساری دنیا پر مرے رسول نے دنیا کی رہبری کی ہے کسی کے دل میں مقامِ رسول کتنا ہے یہ بات تو ادراک وآگہی کی ہے وفا بھی آپ کی معراج پر ہے پیارے رسول کہ راہِ حق میں ہر اک طرح کی سعی […]

آنکھ ہجرِ شہِ دیں میں روتی رہے ، نعت ہوتی رہے

یونہی اشکوں کی مالا پروتی رہے ، نعت ہوتی رہے اُن کی سیرت شب و روز احوال میں ، کشتِ اعمال میں بیج اُن کی اطاعت کے بوتی رہے ، نعت ہوتی رہے عشق روشن رہے دل کے ایوان میں ، خیمۂ جان میں خاک میں جھلملاتا یہ موتی رہے ، نعت ہوتی رہے موجِ […]

اغر علیہ للنبوتہ خاتم

اغر علیہ للنبوتہ خاتم من اللہ مشھود، یلوح و یشھد آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر مہر نبوت درخشا ہے ۔ اللہ کی طرف سے دلیل چمکتی ہے اور گواہی دیتی ہے وضم الا لہ اسم النی الی اسمہ اذ قال فی الخمس الموذن اشہد اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم […]

اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو

بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم ماہ نبوت مہر رسالت صاحب خلق عظیم نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار پڑھتے ہیں صلی اللہ علیہ و سلم آج در و دیوار نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا […]

اللہ اے (محبوب ربِّ ذوالمنن) یاسیّدی!

!اللہ اے (محبوب ربِّ ذوالمنن) یاسیّدی !یاشاہِ دیں (چشم کرم برحال من) یاسیّدی !اَلْحَمدُ رب (گیسوئے تومشکِ ختن) یاسیّدی !صَلِّ علیٰ (دندانِ تودُرِّ عدن) یاسیّدی مجبور را (برآستانِ خود طلب) محبوب رب !بحرِ سخا (یامصطفےٰ ، فخرِزمن) یاسیّدی یاسیّدی! (برگشتہ شُد عالم ہمہ) ازبے نوا !بربے نوا (رحمت بکن آقائے من) یاسیّدی مہر عطا (نورالہدیٰ […]

انسان ہیں وہ بھی،مگر اُن کاٹھکانہ شش جہات

انسان ہیں وہ بھی ، مگر اُن کا ٹھکانہ شش جہات رحمت نفس ،خیر البشر اُن کاقدم نقشِ حرم انسانیت کے واسطے اُن کا کرم بابِ نجات اُن کی دعائیں رات بھر اُن کا جریدہ زندگی ہرظلم کی یلغار میں اُن کا قصیدہ کائنات سب کے لیے سینہ سپر انسان ہوں میں بھی مگر ہراک […]