رنج یہ ہے کہ ترے کھیل تماشے کے لیے

ہم کہ ناقابلِ تسخیر تھے ، تسخیر ہوئے ہم خداوندِ سخن، نازِ سخن آرائی جب ترے ہاتھ لگے خآک پہ تحریر ہوئے ناز تھا خواب کی صنعت پہ ہمیں سو نہ رہا صرف شرمندہ ہوئے خواب جو تعبیر ہوئے کس قدر زعم تھا جب کھول رہے تھے بانہیں پھر ہوا یوں کہ حوادث ہی بغل […]

اب مجھے درد کا احساس بھی کم ہوتا ہے

اب مرا ضبط بہت دور مجھے لے آیا عشق کب تھا کہ جھلسنے کی ہوس تھی مجھ کو یہ مرا شوق سرِ طور مجھے لے آیا موت کا رقص بھلا کون دکھا سکتا تھا ہجر جب ہو گیا مجبور مجھے لے آیا تو نے ہر بار کواڑوں کو مقفل رکھا اور یہ دل کہ بدستور […]

جو جا چکا وہ گیت ، وہی سُر تھا ، ساز تھا

ہم صرف نے نواز تھے بس اور کچھ نہ تھے جو کھل گیا وہ تیرا بھرم تھا ستم ظریف اپنے تو چند راز تھے بس اور کچھ نہ تھے یہ محض اتفاق ہے کہ عمر کم پڑی کارِ جنوں دراز تھے بس اور کچھ نہ تھے تیری اناء نے روند کے کیا پا لیا بھلا […]

اب کہاں دستِ حنائی ہے کہ جو رنگ بھرے

میں اگر خواب کی تصویر بنا بھی لوں تو کب سرِ شاخِ سخن طائر معنی اترے میں کہ اک عمر ہوئی قافیہ پیما ہوں تو اک ترا نام فراموش نہ ہونے پایا مدتیں بیت گئیں عہدِ جنوں پہ یوں تو جانے کیا چیز رگ و پے میں رواں ہے ورنہ منجمد ہو بھی چکا خوف […]

وقت جیسے کٹ رہا ہو جسم سے کٹ کر مرے

کوئی مرتا جا رہا ہے جس طرح اندر مرے اب مری وحشت تماشہ ہے تو ایسے ہی سہی اب تماشائی ہی بن کے آ ، تماشہ گر مرے روکتا ہی رہ گیا کہ عشق کو مت چھیڑنا یہ بلا بیدار ہو کر آن پہنچی سر مرے پھونک دی نہ روح آخر تم نے اندیشوں میں […]

تھک ہار کے دم توڑ دیا راہ گذر نے

کیا روپ نکالا ہے جواں ہو کے سفر نے میں زخم کی تشہیر نہیں چاہتا ورنہ شہکار تراشہ ہے ترے دستِ ہنر نے میں کون سی تاویل گھڑوں اپنی بقاء کی تم کو چلو روک لیا موت کے ڈر نے پھر شہر رہا ، یا نہ رہا روئے زمیں پر دیکھا نہ پلٹ کر بھی […]

اب اُس کی آرزو میں نہ رہیئے تمام عمر

یعنی کہ یہ عذاب نہ سہیئے تمام عمر آخر اُتر پڑے تھے پہاڑوں سے کس لیئے اب دشتِ بے امان میں بہیئے تمام عمر وہ سرسری سی بات اداء جب نہیں ہوئی ایسی غزل ہوئی ہے کہ کہیئے تمام عمر وہ جا چکا ہے جس کو نہ جانا تھا عمر بھر اب آپ اپنے زعم […]

کارِ عبث رہی ہیں جنوں کی وکالتیں

کب سن رہی تھیں محض حقیقت عدالتیں پاؤں کہ چادروں سے ہمیشہ نکل گئے پوشاک کی بدن سے رہیں کم طوالتیں تم ہو رہے ہم سے مخاطب تو کم ہے کیا اب کیا بیان کیجے شکستوں کی حالتیں اب ہیں نصیبِ زعمِ محبت ، ہزیمتیں اب خواہشوں کا آکر و حاصل خجالتیں پلتے رہے ہیں […]

اک حدِ اعتدال پہ لرزاں ہے دیر سے

وہ زندگی کہ مثلِ شرر ناچتی پھری رہرو تو رقص کرتے ہوئے جان سے گئے اک عمر گردِ راہ گذر ناچتی پھری بے خواب تھی جو آنکھ، مگر لگ نہیں سکی لوری کی دھن پہ گرچہ سحر ناچتی پھری سیماب ہو کے گھل گئے پاؤں تو دھوپ میں پائل تھی بے قرار ، مگر ناچتی […]

حرف نادم ہوئے بیاں ہوکر

راز حیران ہیں عیاں ہو کر دھند آنکھوں میں آن اتری ہے دید اڑنے لگی دھواں ہو کر میں تری ذات سے نہیں نکل پایا تو نہیں چھپ سکا نہاں ہو کر میں نہیں اب کسی گمان میں بھی میں کہ اب رہ گیا گماں ہو کر میرا ہم عمر اک بڑھاپا بھی میرے ہمراہ […]