وہ روٹھی روٹھی یہ کہہ رہی تھی قریب آؤ مجھے مناؤ

ہو مرد تو آگے بڑھ کے مجھ کو گلے لگاؤ مجھے مناؤ میں کل سے ناراض ہوں قسم سے اور ایک کونے میں جا پڑی ہوں ہاں میں غلط ہوں دکھاؤ پھر بھی تمہی جھکاؤ مجھے مناؤ تمہارے نخروں سے اپنی ان بن تو بڑھتی جائے گی سن رہے ہو تم ایک سوری سے ختم […]

تہہ قوسین سوتے ہیں سر محراب سوتے ہیں

مری بے خواب آنکھوں میں تمہارے خواب سوتے ہیں تھپکتی تھیں تلاطم خیز موجیں ایک مدت سے سفینے اب مرے ہمراہ زیر آب سوتے ہیں کھڑا ہوں سونت کر تلوار اب تک معرکہ گہ میں میں پہرہ دے رہا ہوں کہ مرے احباب سوتے ہیں بدن کو چھیدتے کنکر یہیں رہ جائیں گے سارے ردائے […]

خواب ہوں ، خواب کا گماں ہوں میں

شعر کی نبض ہوں ، رواں ہوں میں ہر طرف تُو ہی تُو ہے ، گویا کہ میں کہیں بھی نہیں ، کہاں ہوں میں ایک لمحہ بچا ہوں ، سو وہ بھی ہر حوالے سے رائیگاں ہوں میں تھک گئے ہو تو داستاں گو ہوں سُن رہے ہو تو داستاں ہوں میں اور متروک […]

کیوں ہوش رُباء وقت ترے خواب مٹائے

بہتر ہے کہ اب دل کو جگایا ہی نہ جائے کل شب مجھے سنگسار کیا جائے گا لوگو جس شخص کو بھی مجھ سےشکایت ہووہ آئے تُو لوحِ تخیل پہ کہں نقش تھا ، سو ہے یوں تو غمِ دوراں نے کئی باب بھلائے ہوتا گیا روشن ، پسِ دیوار وہ جتنا اتنا ہی مری […]

یہ لال ڈبیا میں جو پڑی ہے وہ منہ دکھائی پڑی رہے گی

جو میں بھی روٹھا تو صبح تک تو سجی سجائی پڑی رہے گی نہ تو نے پہنے جو اپنے ہاتھوں میں میری ان انگلیوں کے کنگن تو سوچ لے کتنی سونی سونی تری کلائی پڑی رہے گی ہمارے گھر سے یوں بھاگ جانے پہ کیا بنے گا میں سوچتا ہوں محلے بھر میں کئی مہینوں […]

برف کے فرش پہ قدموں کو جما کر کھینچوں

عمر کا بوجھ مری جان دعا کر کھینچوں دم جو گھٹتا ہے بہر طور گھٹا جاتا ہے یوں تو میں سانس بہت زور لگا کر کھینچوں ایک منظر کہ جسے دید لٹا کر دیکھا اس کا نقشہ ہے کہ آواز گنوا کر کھینچوں اس سرے سے بھی مری لاش گھسٹتی آئے میں اگر خواب کو […]

تحریر سنبھالوں ، تری تصویر سنبھالوں

کس طور سے لٹتی ہوئی جاگیر سنبھالوں جھنکار کی آواز بھی ہے جرم ، سو اب میں پازیب کبھی ، حلقہ زنجیر سنبھالوں تو کون ہے قاتل کہ مسیحا ہے کُھلے تو میں کاسہ امید کہ شمشیر سنبھالوں ٹھہرا ہو رسومات کو جب عجز بھی زلت دستار سنبھالوں کہ دساتیر سنبھالوں اب سینہ صد چاک […]

عشق میں نے لکھ ڈالا قومیت کے خانے میں

اور تیرا دل لکھا شہریت کے خانے میں مجھ کو تجربوں نے ہی باپ بن کے پالا ہے سوچتا ہوں کیا لکھوں ولدیت کے خانے میں میرا ساتھ دیتی ہے میرے ساتھ رہتی ہے میں نے لکھا تنہائی زوجیت کے خانے میں دوستوں سے جا کر جب مشورہ کیا تو پھر میں نے کچھ نہیں […]

میں جم سے آ رہا ہوں آستیں چڑھی ہوئی ہے

ضرور اس کی نظر مجھ پہ ہی گڑی ہوئی ہے میں جم سے آ رہا ہوں آستیں چڑھی ہوئی ہے مجھے ذرا سا برا کہہ دیا تو اس سے کیا وہ اتنی بات پہ ماں باپ سے لڑی ہوئی ہے اسے ضرورت پردہ ذرا زیادہ ہے یہ وہ بھی جانتی ہے جب سے وہ بڑی […]

کہیں عید ،ہولی ،دِوالی ،محبت

جہاں ہم نے پائی منا لی محبت جواں کر کے ہاتھوں سے رخصت کیا تھا یہ دن دیکھنے کو تھی پالی محبت؟ محبت کی مہریں کرو ثبت اتنی پتہ ناں چلے کہ ہے جعلی محبت نہیں میں نے کرنی، لو میں باز آئی وہ کرنے کو کہتا ہے خالی محبت کچھ اُس نے بھی رُکنا […]