آزادی

جہانِ تیرگی میں روشنی ہے آزادی سو خوش نصیب وہ، جن کو ملی ہے آزادی خدایا ! شکر ادا جس قدر کریں کم ہے وطن کے نام پہ ہم کو جو دی ہے آزادی نہیں تھا اتنا بھی آسان یہ وطن لینا جگر کا خون دیا ہے تو لی ہے آزادی کہ ان کا نام […]

نبیِ رحمت کےساتھ ابوذرغفاری کا منظوم مکالمہ

مرحبا ،محبوبِ رب العالمیں مسجد میں ہیں جلوہ فرما رحمۃ للعالمیں مسجد میں ہیں ہیں تنِ تنہا، نہیں ہے کوئی بھی تو اِن کے پاس روشنی میں اِن سے پا لوں ، دل میں یہ جاگی ہے آس حاضرِ خدمت ہوئے بوذر بہت کچھ سوچ کر چاہتے تھے وہ سمیٹیں ، اپنے دامن میں گُہر […]

یوم ِدفاع

ہماری سرزمینِ پاک میں دشمن در آئے تھے اسی شب ہم نے عزمِ خاص کے سورج جگائے تھے قیامت ساز ہنگامے وہ اپنے ساتھ لائے تھے مگر ہم نے مقابل میں نئے محشر اٹھائے تھے جوان و پیر و کمسن سب بھرے گھر سے نکل آئے کماں تھی باپ کے ہاتھوں میں بچے تیر لائے […]

یوم پاکستان تیئیس مارچ انیس سو چالیس

میکدے میخوار پیمانے جدا ہونے لگے بت پرستوں کے صنم خانے جدا ہونے لگے شہر جنگل اور ویرانے جدا ہونے لگے پیڑ پتے باغ گلخانے جدا ہونے لگے مرحبا انیس سو چالیس کی تیئیس مارچ اپنی منزل اپنے کاشانے جدا ہونے لگے تھی ابھی ذہنوں میں پاکستان کی قوس قزح اپنے رنگا رنگ کاشانے جدا […]

ماں کی عظمت

محبتوں کا حسیں آبشار ہے مادر علاج گردش لیل و نہار ہے مادر خزاں کی رت میں نسیم بہار ہے مادر عظیم نعمت پروردگار ہے مادر — پڑی ہے رب کی رضایت بھی ماں کے قدموں میں ملے گی دولت جنت بھی ماں کے قدموں میں — جہاں میں ہستئ صد ذی وقار ہے مادر […]

نزولِ قرآن

چار سو جلوۂ لَولَاکَ لَما رقص میں ہے والقلم ! سلسلۂ ارض و سما رقص میں ہے لیلة القدر میں خورشید بکف ہے جبریلؑ جبل النُور پہ خود نورِ ہدیٰ رقص میں ہے صبحِ تہذیبِ طریقت کی اذاں سے پہلے ہمہ تن کار گہِ قدر و قضا رقص میں ہے عرشِ اعیان کی لے فرش […]

تو ہی حل کر دے خدایا مسئلہ کشمیر کا

کشمیر تو ہی حل کر دے خدایا مسئلہ کشمیر کا ختم ہو اب جلد قصہ ظلم کی شمشیر کا کربلا کی یاد دل میں پھر سے تازہ ہو گئی برسر قرطاس لکھا نام جب کشمیر کا ظلم کا تختہ الٹنے کے لئے کشمیریو لو سہارا انقلاب حضرت شبیر کا ایک دن آزاد ہوگا دیکھنا کشمیر […]

الوداع اے ماہ رمضاں ماہ رحمت الوداع

تھا ہمارے واسطے تو خیر و برکت الوداع سال کے سارے مہینوں میں بہت افضل ہے تو خوب ہے رمضان یہ تیری فضیلت الوداع تیرے آنے سے بڑھی تھی رونقیں چاروں طرف لایا تھا تو ساتھ اپنے رب کی نعمت الوداع سحری کا پر کیف منظر اور افطاری کی دھوم ہر طرف تھی شمع روشن […]

عہدِ وفا

تم مجھ کو بھلا دو ، جانے دو ہر وقت کی باتیں ختم ہوئیں وہ لطف کی راتیں ختم ہوئیں جیسے برساتیں ختم ہوئیں رُت آتی جاتی رہتی ہے یوں وقت کی دھارا بہتی ہے آخر دنیا دکھ سہتی ہے مجھکو بھی یونہی غم کھانے دو تم مجھ کو بھلا دو ، جانے دو تم […]

یہ زمیں ، یہ آسماں ، سب رائگاں

نذرِ محمد علی منظر یہ زمیں ، یہ آسماں ، سب رائگاں دیکھ لے سارا جہاں ، سب رائگاں کیا سنائیں داستانِ رنگ و نور مور ، جگنو ، تتلیاں ، سب رائگاں واہمہ ہے یہ جہانِ ہست و بود ہے عدم ہی جاوداں ، سب رائگاں کہکشاں بر کہکشاں یہ کائنات ہے جہاں اندر […]