اسکاٹ لینڈ

کیا کیا گُلاب رقص کُناں رھگذر میں تھا بادِ جنُوں کے ساتھ مَیں دم دم سفر میں تھا ایک آدھ شام گذری مئے لالہ گوں کے ساتھ دو چار دن پڑاؤ پرندوں کے گھر میں تھا کُچھ دن دیارِ ماہ وشاں میں بسر کیے کچھ دن مرا قیام محبت نگر میں تھا

سالِ نو

جس حال میں تُم رکھو وھی حال مُبارک ھم اھلِ محبت کو نیا سال مُبارک ھر دل کو ھو مُنہ مانگی تمنّاؤں کا مژدہ ھر آنکھ کو من چاھے خدوخال مبارک ھر پَھیلی ھتھیلی کی دُعاؤں کو دُعائیں ھر پاؤں کو منزل کی طرف چال مُبارک یخ بستہ شبِ ھجر کی برفیلی ھوا میں مُجھ […]

سانولی

تُو رنگ برنگی روشنی، ترا کومل رُوپ سرُوپ تُو چَھیل چھبیلی چھاؤں ھے، تُو نئی نویلی دُھوپ گُل پُھول، ستارے، تتلیاں، ترے حُسن کے ھیں بہرُوپ من مَوجی الہڑ پن ترا، حیران کنوارا رُوپ انسان جُھکیں تعظیم کو، تری جدھر سواری جائے تُجھے دیکھ فرشتے مست ھوں، خود خُدا بھی واری جائے ترے بول تِھرَکتی […]

ستّر برس

جب کرکے آئے آگ کے دریا کو پار ھم صد موجِ خُوں مِلی مُتَلاطم بہَر قدم جَھیلے ھر ایک گام پہ تاریخ کے سِتَم ھر پل سہے ھیں سینکڑوں صدمات بیش و کم ایسا نہیں کہ جَست کوئی بھر کے آئے ھیں ستّر برس طویل سفَر کر کے آئے ھیں ھے رنج کونسا کہ جو […]

مجھے موت دے، نہ حیات دے

مرے حوصلے کو ثبات دے مجھے نقدِ جاں کی طلب نہیں مجھے خواہشوں سے نجات دے ترے پاس آیا ہوں دور سے مجھے دیکھنے دے قریب سے مجھے اپنے رخ سے جدا نہ کر مری چشمِ نم کو زکوٰۃ دے مرے دل میں یار بسا ہوا نہ جدا ہوا، نہ خفا ہوا نہ مٹے نگاہ […]

اُسے خبر تھی

اسے خبر تھی مجھے ہجر راس آتا ہے اسے پتا تھا اداسی سے دوستی ہے مری اسے خبر تھی سبھی درد یار ہیں میرے وہ جانتا تھا مری غم سے ہے سلام دعا اسے خبر تھی سبھی زخم مجھ پہ سجتے ہیں سو ان سبھی کے لیے اس نے مجھ کو چھوڑ دیا کہیں وہ […]

تجھے خود سے نکالا ہے

تجھے محسوس کرنے کے لیے میں نے ہزاروں کام چھوڑے ہیں نہ جانے پھر بھی کیوں مجھ کو لگا یہ سب خسارہ ہے مجھے تیری محبت ڈھونگ لگتی ہے ترے وعدے بھی لگتا ہے کہ اک صدیوں پرانا خط کسی شوکیس میں رکھا اُٹھاؤں دھول مٹی صاف کر کے کھولنے بیٹھوں لفافے سے نکالوں اور […]

آگ

گلوں میں لالۂ و سرو سمن میں آگ لگی لگائی کس نے کہ سارے چمن میں آگ لگی مجیب بد نظر و بد سرشت و ابن الوقت اسی خبیث کے ہاتھوں وطن میں آگ لگی سلگ رہی تھی جو دل میں حسد کی چنگاری لہک اٹھی تو ہر اک موئے تن میں آگ لگی خلافِ […]

انتخاب 1988ء

قوم تھی یہ جس کی خاطر ایک مدت سے بضد انتخابِ عام آخر ہو گیا وہ منعقد صبح کو سولہ نومبر کی تھا میلے کا سماں ووٹ دینے آئے تھے سب مرد و زن پیر و جواں ہر طرح کے لوگ تھے سب میں تھا اک جوش و خروش تھے وفادارانِ ملت اور تھے ملت […]