گرچہ مہنگا ھے مذھب، خُدا مُفت ھے

اک خریدو گے تو دُوسرا مُفت ھے کیوں اُلجھتے ھو ساقی سے قیمت پہ تُم ؟ دام تو جام کے ھیں، نشہ مُفت ھے آئنوں کی دُکاں میں لکھا تھا کہیں آپ اندھے ھیں تو آئنہ مُفت ھے اُس نے پُوچھا کہ پازیب کتنے کی ھے؟ سارا بازار چِلّا اُٹھا: مُفت ھے آخری سانس کے […]

ھمارے اجداد نے کہا تھا کہ بُت پرستی نہیں کریں گے

مگر ھمیں ایسا بُت مِلا ھے کہ بے وقوفی نہیں کریں گے مزارِ غالب کی ساری اینٹوں سے اِس قدر ھے ھمیں عقیدت کہ جنگ چِھڑ بھی گئی تو دِلّی پہ گولہ باری نہیں کریں گے اگر حکومت تُمہاری تصویر چھاپ دے نوٹ پر، مِری دوست تو دیکھنا تُم کہ لوگ بالکل فضول خرچی نہیں […]

یہی دعا ہے یہی ہے سلام عشق بخیر

مرے سبھی رفقائے کرام! عشق بخیر دیار ہجر کی سونی اداس گلیوں میں پکارتا ہے کوئی صبح و شام عشق بخیر سرک گیا جو ذرا خواب گاہ کا پردہ فلک سے بول اُٹھا ماہِ تمام عشق بخیر میں کر رہا تھا دعا کی گزارشیں اس سے سو کہہ گئی ہے اداسی کی شام عشق بخیر […]

اسکاٹ لینڈ

کیا کیا گُلاب رقص کُناں رھگذر میں تھا بادِ جنُوں کے ساتھ مَیں دم دم سفر میں تھا ایک آدھ شام گذری مئے لالہ گوں کے ساتھ دو چار دن پڑاؤ پرندوں کے گھر میں تھا کُچھ دن دیارِ ماہ وشاں میں بسر کیے کچھ دن مرا قیام محبت نگر میں تھا

اِک دوانے سے بھرے شہر کو جا لگتی ہے

یہ محبت تو مجھے کوئی وبا لگتی ہے روز آتی ہے میرے پاس تسلی دینے شب تنہائی ! بتا ، تو میری کیا لگتی ہے ایک فقط تو ہے جو بدلا ہے دنوں میں ورنہ لگتے لگتے ہی زمانے کی ہوا لگتی ہے آنکھ سے اشک گرا ہے سو میاں ! ہاتھ اٹھا تارہ ٹوٹے […]