بجز غوغائے عشقِ تو درونِ دل نمی یابم

بجز سودائے وصلِ تو میانِ جاں نمی دانم تیرے عشق کے شور و ہنگامہ و نعرہ و ہمہمہ کے سوا میں اپنے دل کے اندر اور کچھ بھی نہیں پاتا،اور تیرے وصل کے جنون و دیونگی و شوق کے سوا میں اپنی جان میں اور کچھ بھی نہیں جانتا

بسکہ بُوئے تو کُنَد بے خبر از خویش مرا

رَوَم از خانہ بہ دُنبالِ صبا آخرِ شب بس کہ تیری خوشبو مجھے اپنے آپ سے بے خبر کر دیتی ہو، سو رات کے پچھلے پہر (سحر کے قریب) میں اپنے گھر سے نکل کر بادِ صبا (جو تیری خوشبو لیے ہوتی ہے) کے پیچھے پیچھے چل پڑتا ہوں

بہ قمار خانہ رفتم، ہمہ پاکباز دیدم

چو بہ صومعہ رسیدم، ہمہ یافتم دغائی میں قمار خانے میں گیا تو وہاں میں نے سارے کے سارے پاکباز (ایماندار) لوگ دیکھے،اور جب میں عبادت گاہوں میں پہنچا تو وہاں مجھے سارے کے سارے ریا کار اور دغا باز ملے

بیم از وفا مدار و بدہ وعدۂ کہ من

از ذوقِ وعدۂ تو بہ فردا نمی رسم میرے ساتھ صرف وصل کا وعدہ کر لے اور اس وعدے کو پورا کرنے سے مت ڈر کیونکہ میں تیرے وعدے کے ذوق و شوق اور خوشی ہی سے مر جاؤں گا اور وعدے کے وقت تک نہیں رہ پاؤں گا