دل کی خواب بستی میں جب بھی آنکھ بھر دیکھا

آپ کی گلی دیکھی، اور مستقر دیکھا

ایک ہی مسافت تھی، ایک ہی رہی منزل

نقشِ پائے سرور کو، حاصلِ سفر دیکھا

گرچہ دل نے جلدی کی عرضِ حرفِ حاجت کی

آپ کی عطا کا رنگ پھر بھی پیشتر دیکھا

دیر تک دُعاؤں کا بے ثمر رہا منظر

پڑھ لیا درود آخر اور پھر اثر دیکھا

رُک گئیں مری آنکھیں آپ ہی کے خوابوں پر

بن گیا وہی منظر آپ نے جدھر دیکھا

پھر تری عطاؤں کے، سلسلے ہیں طُولانی

پھر سے اپنے دامن کو ہم نے مختصر دیکھا

اور کچھ نہیں تشبیہ نقشِ نعلِ طلعت کی

جیسے چاند، سُورج کو خُوب جلوہ گر دیکھا

آپ کی عطا پر ہے، آپ کے کرم پر ہے

ویسے تو خطاؤں سے جسم تر بتر دیکھا

حرف کے کرشمے سے کب ہوئی تری مدحت

عجز کی گدائی کو صرف کار گر دیکھا

سب کے سب گدا گر تھے حرف کی عدالت میں

اِک ترا ثنا گو تھا جس کو معتبر دیکھا

دل تو شہرِ جاناں کا ملتجی رہا مقصود

جسم ایک ہر جائی، جس کو در بدر دیکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]