حرکت میں قلم اُن کی عطاؤں کے سبب ہے

اور غوطہ زنِ عطر ثناؤں کے سبب ہے ہر بار فنا ہونے سے بچ جاتی ہے دنیا یہ شہرِ مدینہ کی ہواؤں کے سبب ہے ہر ایک تعلق کو ضرورت ہے وفا کی عباس ! یہ سب تیری وفاؤں کے سبب ہے محسوس نہ ہو گی جو ہمیں گرمئِ محشر زلفِ شہِ ابرار کی چھاؤں […]

مرزا محمد ہادی رسوا کا یومِ وفات

آج نامور شاعر اور ناول نگار مرزا محمد ہادی رسوا کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1858ء – وفات: 21 اکتوبر 1931ء) —— نام مرزا محمد ہادی تھا، رسواؔ تخلص کرتے تھے۔ 1858ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ماژندان سے تھا۔ عہد مغلیہ میں ان کے جد امجد ہندوستان آئے اور ان کے پردادا نے […]

شعیب بن عزیز کا یوم پیدائش

اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ( پیدائش: 21 اکتوبر 1950ء ) —— آج اس ضرب المثل شعر کے خالق معروف شاعر شعیب بن عزیز کا یوم پیدائش ہے۔ —— شعیب بن عزیز 21 اکتوبر 1950ء کو پیدا ہوئے۔ شعیب بن عزیز صاحب […]

حالتِ زار سے واقف ہے خطا جانتی ہے

رحمتِ سیدِ عالم کی ہوا جانتی ہے کس کی زلفوں کی اسیری ہے ہماری منزل رونقِ گلشنِ فردوس تُو کیا جانتی ہے بس مرا کام یہی ہے کہ اَغِثْنِیْ کہہ دوں آگے جانا ہے کہاں میری صدا جانتی ہے موسمِ ابر نگاہوں میں بلا غرض نہیں چشمِ تر ذکرِ مدینہ کو بڑا جانتی ہے دیکھ […]

مشکل میں پڑی ہے بخدا جانِ تبسم!

آ جاؤ سرِ بامِ قضا جانِ تبسم! آئی ہے مجھے ملنے تو آ بیٹھ مِرے پاس سب چھوڑ ، مدینے کی سنا جانِ تبسم! کس شہر کی گلیاں بھی معادن ہیں سکوں کی دکھ درد کے ماروں کو بتا جانِ تبسم! لے آیا تجھے گنبدِ خضرٰی کے جلو میں اب جانے کو تیار ہے کیا […]

ہر کوئی یہ کہتا ہے ترا ہونے سے پہلے

نعتیہ گرہ بر غزلِ غالب (جس وقت سے ہے گنبدِ خضرٰی مرے آگے ، بازیچہِ اطفال ہے دنیا مرے آگے) ہر کوئی یہ کہتا ہے ترا ہونے سے پہلے ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے اک کھیل ہے اورنگِ سلیماں مرے نزدیک گر ہو نا ادب ماہِ عرب کا مرے آگے بڑھ جائے […]

بیدل حیدری کا یوم پیدائش

آج نامور استاد شاعر بیدل حیدری کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 20 اکتوبر 1924ء – وفات: 7 مارچ 2004ء) —— بیدل حیدری میرٹھ میں 20 اکتوبر 1924ء کو پیدا ھوئے ۔ آپ کا اصل نام عبدالرحمٰن تھا ۔ ابتدا میں بیدل غازی آباد تخلص کرتے تھے ۔ بعد ازاں جلال الدین حیدر دھلوی سے اس […]

شہاب دہلوی کا یوم پیدائش

آج ممتاز ادیب اور شاعر شہاب دہلوی کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 20 اکتوبر 1922ء – وفات: 29 اگست 1990ء) —— شہاب دہلوی ایک نابغہ روزگار مورخ اور با کمال ادیب تھے جو 20 اکتوبر، 1922ء کو دہلی، میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید مسعود حسن رضوی تھا اور آپ دلی کے […]

جلال لکھنوی کا یوم وفات

آج نامور شاعر حکیم سید ضامن علی جلال لکھنوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1834ء – وفات: 20 اکتوبر 1909ء) —— ضامن علی نام- جلال تخلص۔ حکیم اصغر علی داستان گو کے بیٹے اور لکھنؤ کے رہنے والے تھے ۔ 1250ہجری کو محلہ پار لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے نواب آصف الدولہ کے مدرسہ میں تعلیم […]

نادر کاکوروی کا یومِ وفات

آج نامور شاعر نادر کاکوری کی برسی ہے (پیدائش: 1867ء – وفات: 20 اکتوبر 1912ء) —— نادر کا پورا نام شیخ نادر علی تھا۔وہ کاکوری کے مشہور عباسی خاندان کے چشم و چراغ تھے۔۱۸۶۷ء میں پیدا ہوئے ۔ اُن کے والد کا نام شیخ حامد علی اور دادا کا شیخ طالب علی تھا۔ نادر کاکوری کے ذاتی […]