نبی سَروَرِ ہر رسول و ولی ہے

نبی راز دارِ مَعَ اللہ لِیْ ہے وہ نامی کہ نامِ خُدا نام تیرا رؤف و رحیم و علیم و علی ہے ہے بے تاب جس کے لیے عرشِ اعظم وہ اس رہروِ لا مکاں کی گلی ہے نکیرین کرتے ہیں تعظیم میری فدا ہو کے تجھ پر یہ عزّت ملی ہے تلاطم ہے کشتی […]

چمنِ طیبہ میں سنبل جو سنوارے گیسو

حور بڑھ کر شکنِ ناز پہ وارے گیسو کی جو بالوں سے تِرے روضے کی جاروب کشی شب کو شبنم نے تبرک کو ہیں دھارے گیسو ہم سیہ کاروں پہ یا رب! تپشِ محشر میں سایہ افگن ہوں تِرے پیارے کے پیارے گیسو چرچے حوروں میں ہیں دیکھو تو ذرا یالِ براق سنبلِ خلد کے […]

زائروپاسِ ادب رکھو ہوس جانے دو

زائرو پاسِ ادب رکھو ہوس جانے دو آنکھیں اندھی ہوئی ہیں ان کو ترس جانے دو سوکھی جاتی ہے امیدِ غربا کی کھیتی بوندیاں لکۂ رحمت کی برس جانے دو پلٹی آتی ہے ابھی وجد میں جانِ شیریں نغمۂ قُم کا ذرا کانوں میں رس جانے دو ہم بھی چلتے ہیں ذرا قافلے والو ٹھہرو […]

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ بات میرا وہم ہو

پر مجھے لگتا ہے میرا نام جیسے اہم ہو مطمئن ہیں اس طرح عشاق جیسے کہ ابھی غم بقدرِ ظرف ہو الجھن بقدرِ فہم ہو یوں تو لگتا ہے کہ جیسے رنگ باقی ہوں ابھی یہ بھی ممکن ہے کہ میرا آئینہ خؤش فہم ہو

غبارِ خوابِ یقیں روز و شب پہ طاری ہے

گماں کی شکل بھی اب خال و خد سے عاری ہے حیات ہم پہ گزرتی رہی قیامت سی حیات ہم نے گزاری تو کیا گزاری ہے زمینِ خواب پہ اگتے ہیں سانحے اب تک تمہارے عہدِ محبت کا فیض جاری ہے قضا کی دودھیا ، مخروط انگلیوں نے ابھی وفا کی زلف بڑے پیار سے […]

سید صادق حسین کا یومِ وفات

آج ضلع سیالکوٹ کی سابق تحصیل شکرگڑھ کے ایک ایڈووکیٹ اور شاعر سید صادق حسین کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: یکم اکتوبر، 1898ء – وفات: 4 مئی، 1989ء) —— تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئیے —— یہ شعر ضلع سیالکوٹ کی سابق تحصیل شکرگڑھ […]

محشر بدایونی کا یومِ پیدائش

آج اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 4 مئی 1922ء – وفات: 9 نومبر 1994ء) —— اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی کا اصل نام فاروق احمد تھا اور وہ 4 مئی 1922ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بدایوں سے ہی تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے […]

اختر شیرانی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر اختر شیرانی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 4 مئی 1905ء – وفات: 9 ستمبر 1948ء) —— بیسویں صدی کے جن اردو شعرا نے رومانوی شاعر کی حیثیت سے نام پیدا کیا ان میں اختر شیرانی کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے۔ اختر شیرانی کا اصل نام محمد داؤد خان تھا۔ وہ 4مئی […]

ائے کم نصیب زعمِ محبت ، ہلاک ہو

خود بھی شکست یاب یوا ، مجھ کو بھی کیا ائے کہ اجل رسید وفا کے یقین ، جا تو خآنماں خراب ہوا ، مجھ کو بھی کیا تجھ کو کہا نہ تھا کہ بڑے بول، بول مت اب خود بھی لاجواب یوا ، مجھ کو بھی کیا وہ جو غرور تھا مری پہچان تھا […]

حرفِ رسوا ہوں کہ تشہیر ہوں ، جانے کیا ہوں

تیری تذلیل ہوں ، توقیر ہوں ، جانے کیا ہوں تو ہے موجود کہ امکان ہے جانے کیا ہے میں حقیقت ہوں کہ تصویر ہوں ، جانے کیا ہوں یہ تخیل ہے کہ منظر ہے نہ جانے کیا ہے میں کوئی خواب ہوں تعبیر ہوں ، جانے کیا ہوں حرف آفاق سے اترے ہیں صحیفہ […]