اگرچہ روزِ ازل سے ہے میرا فن لکھنا

مگر مزارِ محبت کو کیا بدن لکھنا ہٹا رہے ہو اگر سائبان پلکوں کے جو دھوپ پھیل رہی ہے اسے کفن لکھنا میں داستان بھی ہوں زیبِ داستان بھی ہوں مؤرخو مرے قصے کو من و عن لکھنا وہ جوئے خون بہائیں تو جوئے شیر کہو دلوں کو چیرنے والوں کو کوہکن لکھنا میں وہ […]

تو بہت کچھ تھا سو بچا کچھ کچھ

میں فقط عشق ہی تھا خآک ہوا پھٹ چکی پوٹلی ہی آنکھوں کی دامنِ خواب چاک چاک ہوا تو نے بس ایک بے وفائی کی اور دل بارہا ہلاک ہوا اب کہ جب عمر حوصلوں کی نہیں عشق اب آ کے کربناک ہوا تو نے قصہ نہیں سنا میرا اور قصہ ہی میرا پاک ہوا […]

صدقے میں سادگی پہ تری خوش گمانِ دل

دل سے لگا لیے ہیں سبھی قاتلانِ دل جلوہ فروزِ مسندِ دل ہے وہ آج بھی ویران کرگیا جو کبھی کا جہانِ دل کل تک سکندری تھی فقیری ہے آج کل راضٰ ہر ایک حال میں ہیں بندگانِ دل دے درد بھی تو وہ کہ جسے لادوا کہیں یعنی کہ کر سلوک بھی شایانِ شانِ […]

جمال ابڑو کا یوم پیدائش

آج معروف ترقی پسند سندھی ادیب جمال ابڑو کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 2 مئی 1924ء – وفات: 30 جون 2004ء) —— جمال ابڑو 2 مئی 1924ء میں پیدا ہوئے۔ آپ ممتاز ماہر تعلیم علی خان ابڑو کے بیٹے تھے – انہوں نے ابتدائی تعلیم میہڑ کے قریب اپنے گاؤں سانگی میں حاصل کی۔ وہ […]

عبدالستار خان نیازی کا یوم وفات

آج پاکستان کے معروف سیاستدان ، عالم دین، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما، مجاہد تحریک آزادی پاکستان اور مجاہد ختم نبوت مولانا عبدالستار خان نیازی کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 1 اکتوبر 1915ء – وفات: 2 مئی 2001ء) —— مولانا عبدالستار خان نیازی یکم اکتوبر بروز جمعتہ المبارک 1915ء بمطابق 27 رمضان المبارک کی رات […]

خواہشیں خواب ہوئیں ، خواب فراموش ہوئے

ہم کہ سو رنگ دکھاتے تھے سیہ پوش ہوئے تم نے سوچا ہے ؟ گلہ کوئی نہیں ہے کہ ہے وہ بہت بولنے والے تھے جو خاموش ہوئے ہوشمندانِ محبت کہ تھے مدہوشِ وفا اڑ گئے ہوش تو مدہوش سے بے ہوش ہوئے تم نے معزول کیا رتبہِ دلداری سے اور ہم درجہِ ہستی سے […]

اناء کہ مر گئی ، خاموش کیوں نہیں ہوتی

شکستِ خواب فراموش کیوں نہیں ہوتی اٹھائے پھرتی ہے وحشت شکست کا لاشہ یہ کم نصیب سبک دوش کیوں نہیں ہوتی اب اس سے قبل کہ پھٹ جائے ذہن ہی آخر یہ سوچ درد سے بے ہوش کیوں نہیں ہوتی بلا جواز ہی عریانیاں ہیں ، ائے وحشت جو کچھ نہیں تو کفن پوش کیوں […]

راہِ طلب میں لاکھ حوادث ملے مگر

دل بے نیازِ درد تجھے ڈھونڈتا رہا تُو تو دلوں میں ایک خلاء چھوڑ کر گیا تیرا خلاء نورد تجھے ڈھونڈتا رہا صحرا کی خاک پھانکتے گزری ہے زندگی میں ہو کے بادگرد تجھے ڈھونڈتا رہا ائے موجہِ نسیمِ بہاراں ، کہاں ہے تُو دل کا یہ برگِ زرد تجھے ڈھونڈتا رہا اک بے پناہ […]

ستار طاہر کا یوم پیدائش

آج معروف ادیب، محقق، صحافی ، کالم نگار اور مترجم ستار طاہر کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: یکم مئی، 1940ء – وفات: 25 مارچ، 1993ء) —— ستار طاہر یکم مئی 1940ء میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کئی اہم جرائد کے ادارتی فرائض انجام دیے جن میں سیارہ ڈائجسٹ، قومی ڈائجسٹ، ویمن ڈائجسٹ اور کتاب کے […]

حنیف فوق کا یوم وفات

آج اردو کے ممتاز ماہرِ لسانیات، نقاد، محقق اور شاعر پروفیسر حنیف فوق کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 26 دسمبر، 1926ء – وفات: یکم مئی، 2009ء) —— ڈاکٹر محمد حنیف فوق اردو کے ممتاز ماہرِ لسانیات، نقاد، محقق، شاعر، سابق مدیر اعلیٰ اردو لغت بورڈ اور سابق پروفیسر و چیئرمین شعبۂ اردو کراچی یونیورسٹی تھے۔ […]