آپ سب سے جدا سیدہ عائشہؓ
جانِ خیر الوریٰ سیدہ عائشہؓ
آپ نورِ نگاہِ حبیبِ خدا
کیسا رتبہ ملا سیدہ عائشہؓ
جلوہ گر جس میں تھے سرورِ انبیا
وہ ٹھکانا ملا سیدہ عائشہؓ
آپ کی شان لفظوں میں ہو کیا بیاں
ہیں وفا ہی وفا سیدہ عائشہؓ
ہر گھڑی آپ کے سامنے ہی رہا
چہرۂ والضحیٰ سیدہ عائشہؓ
آخری وقت تھیں پاس محبوب کے
فخر ہے آپ کا سیدہ عائشہؓ
آپ کی شانِ اقدس کی کیا بات ہے
ذکر ہے جا بجا سیدہ عائشہؓ
شامل اپنی کنیزوں میں کر لیجئے
مجھ کو بہرِ خدا سیدہ عائشہؓ
ناز کی سوچ اور فہم سے ہے ورا
آپ کا مرتبہ سیدہ عائشہؓ