اردوئے معلیٰ

انہی کشتیوں کو کنارہ ملے گا

انہی کشتیوں کو کنارہ ملے گا

جنہیں مصطفے کا اشارہ ملے گا

 

جو رکھیں گے پیارے نبی سے محبت

انہیں دید کا پھر نظارہ ملے گا

 

مجھے لے چلو سوئے طیبہ! طبیبو

وہیں میرے دردوں کا چارہ ملے گا

 

خطائیں سبھی بخشوائیں گے آقا

قیامت میں سب کا یہ نعرہ ملے گا

 

خدا کا اسے در ملے گا کہ جس کو

درِ مصطفے کا سہارا ملے گا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ