اردوئے معلیٰ

اُن کا فیضان ہے اُنھی کی عطا

کوئی میرا نہیں نبی کے سوا

 

خود پہ نادم ہوا درِ شہ پر

تن گئی مجھ پہ رحمتوں کی ردا

 

آپ پر سب درود پڑھتے ہیں

چاند، تارے، گلاب اور صبا

 

آپ کے صدقے رب نے پیدا کیے

گلستاں ، پھول اور آب و ہوا

 

روشنی آمنہؓ کے چاند سے ہے

اِس سے پہلے یہاں اندھیرا تھا

 

رنگ ، خوشبو ، ضیا کو ساتھ لیے

ماہِ کامل زمین پر اترا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات