اردوئے معلیٰ

Search

 

آپ سے میری نسبت مرا فخر ہے

آپ ہی کی بدولت مرا فخر ہے

 

ناز ہے آپ کا اُمتی ہونے پر

آپ سے میری عزت ، مرا فخر ہے

 

ہو تو عشقِ محمد میں ہو خاتمہ

اور پھر ہو زیارت مرا فخر ہے

 

کہہ رہا ہوں تسلسل سے نعتِ نبی

آپ کی ہے عنایت مرا فخر ہے

 

دیگر اصنافِ شعر و سخن میرا فن

مرتضیٰؔ نعت و مدحت مرا فخر ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ