اردوئے معلیٰ

Search

تخلیقِ کائنات کا آغاز آپ ہیں

حرفِ مقطعات کا ہر راز آپ ہیں

 

حسن و جمال رکھا گیا خد و خال میں

اخلاق میں مثال ہیں ممتاز آپ ہیں

 

پیغامِ حق ملا ہے انہیں کی زبان سے

دراصل اس خدا کی ہی آواز آپ ہیں

 

ہم عاصیوں پہ خاص کرم یہ خدا کا ہے

بخشش کا ہیں وسیلہ، اعزاز آپ ہیں

 

بے مثل اُس خدا کے وہ عبدِ خاص ہیں

سو ذات اور صفات میں اعجاز آپ ہیں

 

تخلیق کر کے آپ کو نازاں ہوا خدا

کہتا ہے بار بار مرا ناز آپ ہیں

 

یہ ساری کائنات بنی اُن کے سامنے

ہر راز میں خدا کے یوں ہمراز آپ ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ