اردوئے معلیٰ

تمہارا نقشِ قدم ہے ہماری جائے نماز

کہیں بھی اور نہ جائیں گے ہم برائے نماز

 

شروعِ عشق میں سجدوں کا تقاضا مت کر

خُدا کو مان، ابھی تو ہے ابتدائے نماز

 

امام چاہیے ہم بے نمازیوں کو بڑا

پڑھیں گے ہم بھی اگر خود خُدا پڑھائے نماز

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ