اردوئے معلیٰ

Search

 

تیرے در پہ آ گیا چاہوں، بڑا اعزاز ہو

زندگی میری اگر دہلیز پر سونے لگی

 

مصطفیٰ ہیں آپ میرے، آپ کا، میں آپ کا

آپ ہی کے دم سے دنیا، زندگی کھلنے لگی

 

گنبد خضریٰ کو جب دیکھا تصور میں نبی

میرے سینے سے مدینے کی ہوا لگنے لگی

 

یہ جہاں اور وہ جہاں، چاہوں میں تیرا ساتھ ہو

محفلِ دل میں مرے بس یہ دعا ہونے لگی

 

کھل گئے گلشن تو کیا، پربت بھی روشن ہو گئے

جشن میلاد النبی میں ہر کلی کھلنے لگی

 

عشق احمد میں ترا کردار روشن گلؔ رہے

زندگی میری مجھے ایسی دعا دینے لگی

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ