اردوئے معلیٰ

جن کی نعتِ نبی زندگی ہو گئی

ان کی پاکیزہ تر شاعری ہو گئی

 

یہ جہاں تھا اندھیروں میں ڈوبا ہوا

’’ مصطفٰے آ گئے روشنی ہو گئی ‘‘

 

والضّحٰی کا جو ہر سُو اجالا ہوا

دُور عالَم کی سب تیرگی ہو گئی

 

جب بھی لایا تصور میں در آپ کا

گھر میں بیٹھے مری حاضری ہو گئی

 

نامِ سرکار پر جان دیتے ہیں جو

ان کی پہچان وارفتگی ہو گئی

 

ہوں جلیل آپ کے در کا ادنٰی گدا

کتنی عمدہ مری چاکری ہو گئی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔