اردوئے معلیٰ

جو ہے میرے مصطفیٰ کا راستہ

ہے وہی قربِ خدا کا راستہ

 

مصطفیٰ کے نام میں ہے وہ اثر

روک دیتا ہے بلا کا راستہ

 

مصطفیٰ کی یاد ٹھنڈی چھاؤں ہے

کیوں تکوں بادِ صبا کا راستہ

 

جو دکھایا ہے نبی کی آل نے

ہے وہی صبر و رضا کا راستہ

 

گلشن سرکار سے ہے منسلک

گلشن خیر النسا کا راستہ

 

شہر آقا کی طرف جاتا ہو جو

ہے وہی پیاسی گھٹا کا راستہ

 

رحمت آقا سہارا دے مجھے

آگیا کوہ ندا کا راستہ

 

اب تو اپنا اے تھکی انسانیت

مصطفیٰ کے نقشِ پا کا راستہ

 

ہمرہی بھی ہو درودِ پاک کی

یوں نہ اپنانا دعا کا راستہ

 

سرخیِ خونِ شہیداں کے طفیل

ہوگیا رنگیں وفا کا راستہ

 

جس کو اپنایا ہے میں نے اے مجیبؔ

ہے علی مشکل کشا کا راستہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات