اردوئے معلیٰ

Search

حروف کیا ترے قد کی برابری کرتے

کہاں سے ہم ترے شایان شاعری کرتے

 

تمہارا فیض نہ ہوتا تو ہم سے تن آساں

محبتیں بھی جو کرتے تو سرسری کرتے

 

بھلا ہو وہ تو تمہارا کہ پر ہی کاٹ دیے

وگرنہ ہم بھی ستاروں کی ہم سری کرتے

 

تمہارا ذکر محاسن فنون کا ٹھہرا

نہیں تو کون تھے ہم کیا سخنوری کرتے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ