اردوئے معلیٰ

حضور آپ کی رحمت سے آگہی پھیلی

مٹی ہے تیرگی، عالم میں روشنی پھیلی

 

مرے سخن کو نہ ملتا کمال دنیا میں

نبی کی نعت سے لفظوں میں تازگی پھیلی

 

جبینِ خاک پہ وحشت کے جب پڑے سائے

وُجودِ نور سے ہر سمت دلکشی پھیلی

 

حضور آپ کے نقشِ قدم کے صدقے میں

یہ کائنات بنی اور زندگی پھیلی

 

پلٹنا شمس کا بتلا گیا ہے یہ سب کو

زمیں سے عرش تلک ان کی سروری پھیلی

 

بہارِ ختمِ نبوّت کا ہے اثر زاہدؔ

مرے حضور کی خوشبو گلی گلی پھیلی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات