حضور آپ کا اسوہ جہانِ رحمت ہے
زمانہ آپ کا سارا زمانِ رحمت ہے
زہے نصیب! میں کہتا ہوں آپ کی نعتیں
مری زباں سےیہ مدحت بیانِ رحمت ہے
حضور مجھ پہ کرم آپ کا رہےہر دم
کہ مجھ پہ سایہ فگن آسمانِ رحمت ہے
بہار آپ کے دم سے ملی یہاں سب کو
حضور آپ کی آمد جہانِ رحمت ہے
ملے نجات مصائب سے آقا، زاہدؔ کو
کہ ذات آپ کی اک سائبانِ رحمت ہے