اردوئے معلیٰ

Search

خدا کا شکر کہ حصے میں آئی نعتِ نبی

دل و نگاہ میں میرے سمائی نعتِ نبی

 

اندھیری رات میں قرطاس پر چمکتی ہے

مرے قلم کی بھی یہ روشنائی نعتِ نبی

 

نبی کی نعت کا شیدائی صرف میں ہی نہیں

خدا کی پڑھتی ہے ساری خدائی نعتِ نبی

 

درود پڑھتے ہوئے ماں نے میری اے یارو!

نبی کے عشق کی گھٹی پلائی نعت نبی

 

نبی کی نعت کے اعجاز کا بھی کیا کہنا!

جہانِ علم و ادب پر ہے چھائی نعتِ نبی

 

قسم خدا کی رضاؔ عزتیں ملی مجھ کو

جہاں کہیں پہ بھی میں نے سنائی نعتِ نبی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ