اردوئے معلیٰ

خدا کی برسے گی رحمت درودِ پاک پڑھو

جب آئے کوئی مصیبت درودِ پاک پڑھو

 

اگر ہے اُن سے عقیدت درودِ پاک پڑھو

بہ ذوق و شوق و محبّت درودِ پاک پڑھو

 

مرے حضور کے صدقے کلامِ پاک میں بھی

خدا نے بھیجی ہے آیت، درودِ پاک پڑھو

 

دیا ہے حکم خدا نے یہ اپنے بندوں کو

پڑھو نبی پہ بہ کثرت درودِ پاک پڑھو

 

ہیں جس قدر بھی مشاغل سبھی ہیں اپنی جگہ

ہے سب سے اچھی یہ عادت درودِ پاک پڑھو

 

سب اولیاء و مشائخ تمام غوث و قطب

یہ کر گئے ہیں نصیحت درودِ پاک پڑھو

 

اگر دکھاوے کا عنصر بھی اس میں آ جائے

قبول ہے یہ عبادت درودِ پاک پڑھو

 

یہی ہے نسخۂ کامل نبی کی قربت کا

اسی سے ہو گی زیارت درودِ پاک پڑھو

 

رہو گے دونوں جہانوں میں سرخرو خاکیؔ

جو چاہتے ہو شفاعت، درودِ پاک پڑھو

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ