اردوئے معلیٰ

خود کو سنّت سے با لبادہ کر

اُن کی سیرت سے استفادہ کر

 

مصطفٰی کی بتائی راہ پہ چل

اپنی طرزِ حیات سادہ کر

 

اُن کے رستے پہ چشمِ تر کو لگا

دل درِ مصطفٰی کا جادہ کر

 

دیکھ ہر سو اُنھی کے جلوے ہیں

آنکھ کو کھول دل کشادہ کر

 

اُن کی یادوں سے تو نہ غافل ہو

دل اُسی در پہ ایستادہ کر

 

کارِ دنیا کے ساتھ ساتھ فدا

ذکر اذکار بھی زیادہ کر

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات