دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض

نور حق کی تابش سے، روشن آپ کے عارض

آپ کا حسیں پیکر، کائنات کا زیور

نقرئی سراپا ہے، کندن آپ کے عارض

رنگ، روشنی، خوشبو، پھول، تتلیاں، جگنو

حسن کے حوالے ہیں، مخزن آپ کے عارض

وہ بھی کیا زمانہ تھا، عاشقوں کے نینوں کو

آٹھوں پہر دیتے تھے، درشن آپ کے عارض

کاش میں جنم لیتا، آپ کے زمانے میں

دیکھتے بِتا دیتا، جیون آپ کے عارض

روئے آدمیت پر، غازہ آپ کا اسوہ

اور دید کو اس کی، درپن آپ کے عارض

عشق کا مزا جب ہے، آنکھ کو دکھائی دیں

شرقاً آپ کے عارض، غرباً آپ کے عارض

ڈھونڈنے کوئی نکلے، بے مثال رعنائی

آئیں گے تصور میں، فوراً آپ کے عارض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

تخلیق کا وجود جہاں تک نظر میں ہے

جو کچھ بھی ہے وہ حلقہء خیرالبشر میں ہے روشن ہے کائنات فقط اُس کی ذات سے وہ نور ہے اُسی کا جو شمس و قمر میں ہے اُس نے سکھائے ہیں ہمیں آدابِ بندگی تہذیب آشنائی یہ اُس کے ثمر میں ہے چُھو کرمیں آؤں گنبدِ خضرا کے بام و در یہ ایک خواب […]

نعتوں میں ہے جو اب مری گفتار مختلف

آزارِ روح میرا ہے سرکار ! مختلف الحاد کیش دین سے رہتے تھے منحرف معیارِ دیں سے اب تو ہیں دیندار مختلف بھیجا ہے رب نے ختم نبوت کے واسطے خیرالبشر کی شکل میں شہکار مختلف نورِ نبوت اور بھی نبیوں میں تھا مگر تھے مصطفیٰ کی ذات کے انوار مختلف تھا یوں تو جلوہ […]