اردوئے معلیٰ

رحمت عالم محمد مصطفی

نازش آدم محمد مصطفی

 

سب سے اونچا ہوگا روز حشر بھی

آپ کا پرچم محمد مصطفی

 

یاد طیبہ میں یہ آنکھیں آج بھی

ہوتیں ہیں پرنم محمد مصطفی

 

آپ کی نعتیں سنانے کے سبب

مٹ گئے سب غم محمد مصطفی

 

تا قیامت اب بھرینگے اہل دیں

آپ کا ہی دم محمد مصطفی

 

تھے شب اسری میں خالق کے فقط

آپ ہی محرم محمد مصطفی

 

کاش خود آکر سناؤں آپ کو

اپنے سارے غم محمد مصطفی

 

کاش محشر میں بنیں بحر بتول

میرے بھی ہمدم محمد مصطفی

 

آپ کی رحمت پہ اس نادار کو

ہے یقیں محکم محمد مصطفی

 

آپ کا ہی اسم عالی یہ بلال

لیتا ہے ہر دم محمد مصطفی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ