اردوئے معلیٰ

Search
خلیفہ حضور احسن العلماء و حضور رئیس الاتقیا محی السنہ تاج الاصفیا خطیب البراہین حضرت علامہ مولانا مفتی صوفی محمد نظام الدین قادری برکاتی رضوی رحمۃ اللہ علیہ
——

 

رضائے حضرت احمد رضا صوفی نظام الدین

جہانِ علم و حکمت کی ضیا صوفی نظام الدین

 

کبھی ہونا نہیں مجھ سے جدا صوفی نظام الدین

نگاہِ لطف ہو مجھ پہ سدا صوفی نظام الدین

 

عطائے حافظ ملت رضائے احسن العلماء

غلام حضرت خیرالوری صوفی نظام الدین

 

تمہارا در رہے ہردم چمکتا اے مرے محسن

رہے نوری فضا سایہ نما صوفی نظام الدین

 

نہیں بھٹکیں گے ہم راہِ ہدایت سے مرے محسن

تمہارا فیض گر ہم پر رہا صوفی نظام الدین

 

مزارِ پاک پر تیری سجی ہے نور کی چادر

تیرا در نور کا بقعہ بنا صوفی نظام الدین

 

تیری سیرت بڑی پیاری تیری صورت بڑی پیاری

تیری ہستی بڑی رتبہ بڑا صوفی نظام الدین

 

رہے گا ناز مجھکو عمر بھر اس بات پر شاہد

کہ میں نے دیکھا ہے جلوہ ترا صوفی نظام الدین

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ