سارے لایعنی قصے تھے جو لگتے تھے با معنی
میرا ہونا کیا معنی تھا اور نہ ہونا کیا معنی
میں نے ساری عمر لگا کر یہ لاینحل شعر کہے
کون بھلا مطلب تک پہنچا کون بھلا سمجھا معنی
تیری برف سماعت پر میرے حرفوں کی آگ بجھی
تیرے فہم کی دیواروں سے پھوڑ کے سر ہارا معنی
جیسا ادق جتنا مشکل تھا ، تھا تو تیری لغت سے
کاش کبھی تفسیر بتاتا کاش کبھی کرتا معنی