اردوئے معلیٰ

سجا کے چہرے پہ بیگانگی نہیں ملنا

مجھے مِلو تو کبھی سرسری نہیں ملنا

 

ہمارے جیسے تو مل جائیں گے ہزاروں تمہیں

تمہارے جیسا ہمیں ایک بھی نہیں ملنا

 

یہی سبق ہے محبت کا اول و آخر

جسے تلاش کرو گے وہی نہیں ملنا

 

وہ جا رہا ہے سو جی بھر کے دیکھ لو فارس

پھر اِس کے بعد یہ موقع کبھی نہیں ملنا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات