اردوئے معلیٰ

Search

 

شعور و فکر میں ارفع مقام آیا ہے

کمال شخص ہے کیا نور ساتھ لایا ہے

 

خدا نے نور سے اپنے اُسے سجایا ہے

نہ اُس کے روپ سا کوئی نہ اُس کا سایا ہے

 

جمال آپ کا !ہو پھول کوئی جنت کا

خدا نے نور کا جلوہ ہمیں دکھایا ہے

 

مری حیات نے لکھا ہے آپ کو دل پر

مرے شعور نے جب بھی قلم اُٹھایا ہے

 

زباں پہ ذکر رہے، بس تو یارسول اللہ

یہ گلؔ کو فکر کی معراج نے سکھایا ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ