شہِ کوثر کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو
مہِ انور کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو
درودوں اور سلاموں کے ترانے گنگناؤ سب
مرے رہبر کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو
زمین و آسماں جن کے لیے تخلیق فرمائے
اُسی افسر کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو
ہوائیں مسکراتی ہیں ، فضائیں گیت گاتی ہیں
نبی سرور کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو
چراغوں کو جلاؤ اب ، سبھی خوشیاں مناؤ اب
کرم پرور کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو
حسینوں سے حسیں جو ہیں رضاؔ سردارِ کُل عالم
اُسی دلبر کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو