اردوئے معلیٰ

صانع وہ صُبحِ نُور کا تاریک رات کا

مالک تمام سلسلۂ ممکنات کا

رازق ہے جِنّ و اِنس و مَلک کی حیات کا

خالق ہے رنگ و زاویۂ شش جہات کا

ممنون ، خدوخالِ جہاں اس کی ذات کے

اس نے تراشے نقش رُخِ کائنات کے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ