اردوئے معلیٰ

طیبہ بلا لو شاہِ مدینہ

ہوگیا مشکل ہجر میں جینا

 

آمنہ بی کا راج دلارا

کتنا انوکھا کتنا پیارا

پایا حلیمہ نے کیسا نگینہ

 

کردو خدارا دور یہ دوری

مجھ کو عطا ہو اذن حضوری

ہے نہیں قابل مجھ سا کمینہ

 

حسن و حسین ہیں پھول نبی کے

فاطمہ بی کے اور علی کے

ان سے سجا ہے باغ مدینہ

 

کشتی بھنور میں آقا پھنسی ہے

تم بن کوئی چارہ نہیں ہے

پار لگا دو میرا سفینہ

 

غوث محی الدین کے صدقے

خواجہ معین الدین کے صدقے

ان سے ہی ہم نے سیکھا قرینہ

 

رستہ ریاضؔ نظر یہ آئے

قُربِ خدا تک جو لے جائے

عشق محمد کا ہے وہ زینہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات